صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 73 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 73

یعنی الأسماء الحسنى اللہ تعالیٰ جو ان میں مومنین ہوں گے ان کا رفع کرے گا۔فرمایا: إِذْ قَالَ اللهُ يَا عِيسَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَ رَافِعُكَ إِلَى (آل عمران: ۵۶) ۷۳ جو مومن بندے عاجزی و انکساری اختیار کرتے ہیں اور اعمال صالحہ بجالاتے ہیں خدا تعالیٰ کے مقربین میں شامل ہو جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کا رفع ساتویں آسمان تک کرتا ہے۔(حدیث) ۹۲ - اَلْوَافِئ پورا پورا بدلہ دینے والا۔ایفائے عہد کرنے والا۔اس اسم کے مشتقات بھی قرآن کریم میں موجود ہیں۔فرمایا: أَوْفُوا بِعَهْدِي أُوفِ بِعَهْدِكُمْ - (البقرة: ۴۱) تم میرے عہد کو پورا کرو۔میں تمہارے عہد کو پورا کروں گا۔ایک اور جگہ فرمایا فَيُوَفِّيهِمْ أُجُورَهُمْ - (آل عمران: ۵۸) پس وہ ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا۔یہ اس کی رحیمیت بے پایاں ہے۔٩٣_ اَلْكَفِيلْ ضامن ، ضمانتوں کو قبول کرنے والا ، عہدوں پر نگاہ رکھنے والا۔فرمایا: وَأَوْفُوا بِعَهْدِ اللَّهِ إِذَا عَاهَدُ تُمْ وَلَا تَنْقُضُوا الْأَيْمَانَ بَعْدَ تَوْكِيدِهَا وَقَدْ جَعَلْتُمُ الله عَلَيْكُمْ كَفِيلًا إِنَّ اللهَ يَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ - (النحل : ٩٢) جب اللہ تعالیٰ سے عہد کرو تو اس کے ساتھ کئے گئے عہد کو پورا کرو اور ان کے پختہ ہو جانے کے بعد مت توڑو۔بیشک تم نے اللہ تعالیٰ کو اپنے اوپر ضامن کر لیا ہے اور اللہ تعالیٰ بے شک جو کچھ تم کرتے ہو اسے جانتا ہے یہ بھی اس کی بے پایاں شفقت اور رحمت ہے کہ وہ