صفات باری تعالیٰ — Page 72
یعنی الأسماء الحسنى ڈالنے والا۔۷۲ تاریخ میں ہم دیکھتے ہیں کہ بنی اسرائیل نے باوجود اتنے وعدوں کے قربانیوں میں لیت ولعل کیا تو وعدے موخر کر دئے گئے اور ۴۰ سال کے بعد ایک نئی نسل تربیت پا کر آئی اور ان وعدوں کی مصداق بنی۔وعدے بوجہ قربانیوں کی کمی کے مؤخر ہو گئے۔۹۰ _ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ سب تدابیر کرنے والوں میں سے بہترین تدبیر کرنے والا۔جس کی تدبیر میں خیر و برکت ہو۔فرمایا: وَمَكَرُوا وَ مَكَرَ اللهُ وَاللهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ (آل عمران: ۵۵) انہوں نے تدبیریں کیں اور اللہ نے بھی تدبیر کی اور اللہ بہتر تد بیر کرنے والا ہے۔پھر فرمایا: ويمكرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ - (الأنفال: ۳۱) خدا تعالیٰ اپنے پیاروں کے لئے رفعتوں کے سامان کرتا ہے تدابیر کرتا ہے اور رحیمیت کے جلوے دکھاتا ہے۔۹۱ - الرَّافِعُ عَلِيًّا - درجات عالیہ عطا کرنے والا ، وفات کے بعد مقام رفع میں اٹھانے والا۔فرمایا: وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِدْرِيسَ اِنَّهُ كَانَ صِدِّيقًا نَبِيًّا وَرَفَعْنَاهُ مَكَانًا (مریم: ۵۷-۵۸) اور اس کتاب میں اور یس کو بھی یاد کرو وہ بے شک نبی راستباز تھا۔ہم نے مکان اعلیٰ میں اس کا رفع کیا۔پھر فرمایا: يَرْفَعَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ - (المجادلة: ١٢)