صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 70 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 70

یعنی الأسماء الحسنى ۸۳- الْعَفْوُ گناہوں سے درگزر کرنے والا۔گناہوں کو مٹانے والا۔عفوغفر سے بڑھ کر ہے اس لئے غفر میں تو چھپانا اور ڈھانکنا مقصود ہوتا ہے اور عفو میں گنا ہوں کو ٹھوکر دینا ہوتا ہے۔فرمایا: إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَفُوا غَفُورًا - (النساء: ۴۴) اور ایک جگہ فرمایا: فَإِنَّ اللهَ كَانَ عَفُوا قَدِيرًا - (النساء : ۱۵۰) ۸۴- الْقَابِضُ لوگوں کے صدقات کا لینے والا اور ان کے اچھے نتائج پیدا کرنے والا نیز جس کے قبضہ قدرت میں ہر شے ہے۔۸۵_ اَلْبَاسِطُ بڑھانے والا۔یہ دونوں اسم ایک دوسرے کے بالمقابل واقع ہوئے ہیں۔خدا تعالیٰ لیتا ہے اور اس کو بڑھا کر اور بہت سا ثواب مرتب کر کے واپس کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَاللَّهُ يَقْبِضُ وَيَبْسُطُ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ۔(البقرة: ۲۴۶) اور اللہ ہی ہے جو قبض و بسط کرتا ہے اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔روحانی لحاظ سے جو قبض و بسط کا سلسلہ چلتا ہے وہ بھی اللہ ہی کی طرف سے ہوتا ہے تا انسان روحانیت میں ترقی کرتا چلا جائے۔_ الْمُعِزّ عزت دینے والا۔یعنی جسے وہ عزت دینا چاہے اسے کوئی ذلیل نہیں کر سکتا اور جسے وہ