صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page vi of 153

صفات باری تعالیٰ — Page vi

پیش لفظ اللہ تعالیٰ کی ذات بابرکات تمام خوبیوں کی جامع اور تمام عیوب سے منزہ ہے۔وہ وراء الوراء اور بے پایاں صفات کی حامل ہے۔اس کی صفات کا اندازہ کرنا انسان کے بس کی بات نہیں۔خود ذات باری تعالیٰ نے اپنی صفات کا علم سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا اور اپنا ذاتی نام اور ام الصفات بتائیں۔اسی طرح اپنی کئی صفات کا اظہار بھی کیا اور صفاتی نام بھی بتائے جن کی تفصیل قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں ملتی ہے۔اللہ تعالیٰ کے ناموں کو یا دکر نے ا ور ان کے حوالہ سے دعائیں مانگنے کی تاکید کی گئی ہے۔جو اللہ تعالیٰ کے ناموں کو یاد کرے گا جنت میں داخل ہوگا۔اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی صفات کا صحیح عرفان پیش فرمایا ہے۔مکرم اقبال احمد صاحب نجم ، ایم اے شاہد پروفیسر جامعہ احمدیہ یو کے نے صفات باری تعالیٰ یعنی الاسماء الحسنی کتاب میں اللہ تعالیٰ کے نام اور ان کے معانی کو اکٹھا کرتے ہوئے قرآن مجید اور احادیث کی روشنی میں تفصیل بیان کی ہے۔خاص طور پر حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تحریرات میں صفات باری تعالیٰ سے جس طرح پردہ اٹھایا ہے ہر قاری کے ذہن میں وہ صفات گھر کر لیتی ہیں۔بالکل نیا اور اچھوتا رنگ دکھائی دیتا ہے۔اسی طرح کتاب کے آخر میں عباد الرحمن کی خصوصیات بھی شامل کی ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذات وصفات کا صحیح علم و عرفان عطا فرماتے ہوئے اپنے قرب کی راہوں پر چلائے اور اس کتاب کی اشاعت کو ہر لحاظ سے مبارک کرے اور بہتوں کی ہدایت کا باعث بنائے۔آمین۔