صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 24 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 24

یعنی الأسماء الحسنى البارى ۲۴ ہر ایک چیز سے عمدہ خلاصہ الگ کرنے والا اور اسے بے نقص و تفاوت ظاہر کرنے والا۔اور نیست سے ہست کرنے والا۔فرمایا: وہ باری ہے یعنی روحوں اور اجسام کو عدم سے وجود بخشنے والا ہے۔هُوَ اللهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَورُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى (الحشر: ۲۵) (حق یہی ہے کہ اللہ ہر چیز کا پیدا کرنے والا اور ہر چیز کا موجد بھی ہے اور ہر چیز کو اس کے مناسب حال صورت دینے والا ہے۔اس کی بہت سی اچھی صفات ہیں۔گویا کہ وہ ہر چیز کا آرکیٹیکٹ ہے۔الْمُصَوّر مخلوقات کی طرح طرح کی صورتیں بنانے والا۔یہ تینوں صفات پیدائش کی تین حالتوں کو ظاہر کرتی ہیں۔خلق۔جبکہ قبل از وجود اس کا اندازہ کیا جائے۔الباری۔تراش خراش کرنا اور تصویر۔انتہائی حالت یعنی ہیئت بخشنے کے مفہوم کو ظاہر کرتی ہے۔فرمایا: يُصَوِّرُكُمْ فِي الْأَرْحَامِ كَيْفَ يَشَاءُ (آل عمران:۷) وہی ہے جو رحموں میں جیسی چاہتا ہے تمہیں صورت دیتا ہے۔Genetics علوم پر آج کل بہت ریسرچ ہو رہی ہے یوں سمجھیں کہ اللہ تعالیٰ نے نباتات کے ہر بیج میں اس کے درخت کا بلیو پرنٹ بنا چھوڑا ہے اور تمام جانداروں کے جینز میں اس کے خواص اور خد و خال یعنی کریکٹر Pack کر دیئے ہیں۔کہ اسی کے مطابق بعد میں تصویر بنتی چلی جاتی ہے۔کبھی ایسا نہیں ہوا کہ آم کے پیچ سے کبھی سیب کا درخت پیدا ہو گیا ہو۔یا انسان کے ہاں کبھی جانور کا بچہ پیدا ہو گیا ہو۔