صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 3 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 3

یعنی الأسماء الحسنى والا، ذلت دینے والا، سننے والا ، دیکھنے والا،فیصلہ دینے والا، عدل کرنے والا ، باریک بین، باخبر ، حلم والا ، عظمت والا ، خطا پوش، قدردان، بلند مرتبه، بڑی شان والا ، نگرانی کرنے والا ، سب کا محافظ ، حساب کتاب لینے والا ، جلالت شان والا، صاحب کرم و کرامت، نگہبان ، قبول کرنے والا ،وسعت والا ،حکمت والا، بڑا محبت کرنے والا ، بزرگی والا، دوبارہ زندگی دینے والا ، ہمہ بین، ہر کمال کا دائمی اہل، کفایت کرنے والا، صاحب قوت، صاحب قدرت ، مددگار، لائق حمد ، شمار کننده ، اول آفریننده، باز آفریننده، زندگی بخشنے والا، موت دینے والا، زندہ جاوید، قائم بالذات، بے نیاز ، صاحب بزرگی، یکتا، یگانه مستغنی، قدرت والا ، صاحب اقتدار، آگے بڑھانے والا، پیچھے ہٹانے والا، پہلا، آخری ، عیاں، نہاں، مالک، متصرف، بلند و بالا ، نیکوں کی قدر کرنے والا ، تو جہ قبول کرنے والا ، انتقام لینے والا ، معاف کرنے والا ، نرم سلوک کرنے والا، بادشاہت کا مالک عظمت و کرامت والا ، انصاف کرنے والا ، یکجا کرنے والا، بے نیاز، بے نیاز کرنے والا ، روکنے والا ، ضرر کا مالک، نفع دینے والا ، نور ہی نور، ہدایت دینے والا ، نئی سے نئی ایجاد کرنے والا ، صاحب بقا ، اصل مالک ، راہنما، سزا دینے میں دھیما۔اللہ تعالیٰ نے صفات باری میں سے سورۃ فاتحہ یعنی اُم القرآن میں جن صفات کے ذریعہ اپنا تعارف فرمایا ہے۔ان کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: خدا تعالیٰ کی چار اعلیٰ درجہ کی صفتین ہیں جو ام الصفات ہیں اور ہر ایک صفت ہماری بشریت سے ایک امر مانگتی ہے اور وہ چار صفتیں یہ ہیں۔ربوبیت، رحمانیت، رحیمیت، مالکیت یوم الدین۔ا۔ربوبیت:۔اپنے فیضان کے لئے عدم محض اشیاء یا مشابہ بالعدم کو