صفات باری تعالیٰ — Page 53
یعنی الأسماء الحسنى إِنَّهُ هُوَ الْبَرُ الرَّحِيمُ - (الطور : ٢٩) بے شک وہ احسان کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔یعنی هُوَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمُ - (البقرة: ۱۶۴) ۵۱_ اَلْمُطَهِّر ۵۳ پاک اور پاکیزگی عطا کرنے والا ، تزکیہ کرنے والا ، اپنے بندوں کو الزامات سے پاک کرنے والا۔فرمایا: وَ مُطَهَّرُكَ مِنَ الَّذِينَ كَفَرُوا (آل عمران:۵۶) وہ اپنے بندوں کا انکار کرنے والوں کے غلط الزامات کی قلعی کھول کر پاک ٹھہراتا ہے اور ان کے تزکیہ کے اعلیٰ مقام کو وہ دنیا کے سامنے ظاہر کر دیتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کے متعلق فرمایا: لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة: ٨٠) یعنی قرآن کریم کے معارف اور معانی تک غیر مطہر کی رسائی نہ ہو گی صرف مطہر وجود ہی اس تک رسائی پاسکیں گے۔چنانچہ اس زمانہ میں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام نے قرآن کریم کے ایسے ایسے معارف بیان کئے کہ 14 سو سال میں کسی نے بیان نہ کئے اور اس طرح سے اللہ تعالیٰ نے آپ کی طہارت اور پاکیزگی پر بھی مہر لگادی۔۵۲۔اَلْجَاعِلُ بنانے والا ، مقرر کرنے والا۔فرمایا: وَإِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلَائِكَةِ إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةٌ (البقرة : ١٣) جب ملائکہ کو تیرے رب نے بتایا کہ میں زمین میں خلیفہ بنانے والا ہوں حضرت ابراہیم