صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 52 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 52

یعنی الأسماء الحسنى ۵۲ میں ہر اس شخص کی حفاظت کروں گا جو تیرے روحانی گھر میں بود و باش رکھے گا۔چنانچہ ایسا ہی ہوا اور ہورہا ہے اور تمام دینا دیکھ رہی ہے۔قرآن کریم کی عظیم کتاب کی حفاظت کا ذمہ لیا تو فرمایا: إنا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ (الحجر: ١٠) اس کی معنوی حفاظت بھی فرمائی۔ارسال مجددین اور ارسال حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ سے لفظی حفاظت بھی فرمائی۔۴۸۔اَلرَّقِيب نگہبان، نگران۔فرمایا: انَّ اللهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا - (النساء:۲) فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ أَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ - (المائدة : ۱۱۸) خدا تعالیٰ تمہاری نگرانی اور نگہبانی کر رہا ہے اور جس کی وجہ سے وہ اصلاح خلق کے لئے اقدام کر رہا ہے۔٢٩- الْمَتِينُ استوار۔فرمایا: إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ - (الذاريات:۵۹) وہ متعین ہے ذوالقوۃ ہونے کی وجہ سے اور اس کے قومی اور زبردست ہونے کی وجہ سے اس کی تمام صفات عالمین میں خوب اچھی طرح سے استوار ہیں۔۵۰_ البر نیکی اور احسان کرنے والا ، اپنے بندوں کے لئے آسانی پسند، بہت معاف کرنے والا۔مہربانی کرنے والا۔فرمایا