صفات باری تعالیٰ

by Other Authors

Page 6 of 153

صفات باری تعالیٰ — Page 6

یعنی الأسماء الحسنى عطا فرمایا ہے۔تا مخلوق خدا جو اپنے خالق و مالک سے دور جا پڑی ہے پھر سے اس کو پہچاننے لگ جائے اور اس کے پیار اور حسن و احسان کے جلوے مشاہدہ کرے۔اور اس طرح سے اس کا گرویدہ ہو کر عشق الہی کا مزہ چکھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں : ”اے محرومو! اس چشمہ کی طرف دوڑو کہ وہ تمہیں سیراب کرے گا یہ زندگی کا چشمہ ہے جو تمہیں بچائے گا۔میں کیا کروں اور کس طرح اس خوشخبری کو دلوں میں بٹھا دوں؟ کس دف سے میں بازاروں میں منادی کروں کہ تمہارا یہ خدا ہے تا لوگ سن لیں؟ اور کس دوا سے میں علاج کروں تا سننے کے لئے لوگوں کے کان کھلیں؟“ کشتی نوح روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه ۲۱) ۶