صفات باری تعالیٰ — Page 135
عباد الرحمان کی خصوصیات ۳۵ اماما - (الفرقان:۷۵) یعنی خدا تعالیٰ ہم کو ہماری بیویوں اور بچوں سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرمادے۔اور یہ تب ہی میسر آسکتی ہے کہ وہ فسق و فجور کی زندگی بسر نہ کرتے ہوں۔بلکہ عباد الرحمان کی زندگی بسر کرنے والے ہوں اور خدا کو ہر شے پر مقدم کرنے والے ہوں اور آگے کھول کر کہہ دیا وَ اجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِينَ إِمَامًا۔اولا دا گر نیک اور متقی ہوگی تو یہ ان کا امام ہی ہوگا اس سے گو یا متقی ہونے کی بھی دعا ہے۔“ الحکم جلد ۵ نمبر ۳۵ صفحه ۱۰ تا ۱۲ پر چه ۲۴ ستمبر ۱۹۰۱ء) اسلام نے تربیت اولاد کا بہت لحاظ رکھا ہے اور ہدایت فرمائی ہے کہ شادی کرتے وقت اس بات کو ملحوظ خاطر رکھا جائے کہ جس سے شادی کی جارہی ہے آیا وہ نیک بھی ہے یا نہیں۔رسول کریم صلی ا یہ تم سے روایت ہے کہ شادی چار وجوہات کی بناء پر کی جاتی ہے۔مال کی وجہ سے حسب ونسب کی وجہ سے حسن و جمال کی وجہ سے،اخلاق و پارسائی کی وجہ سے۔(بخاری کتاب النکاح باب کفاء فی الدین) مگر تم اے مسلمانو! خدا تمہاری زندگیوں کو کامیاب کرے ہمیشہ با اخلاق اور دین دار عورتوں سے شادی کیا کرو ورنہ تمہارے ہاتھ خاک آلودہ رہیں گے۔آقائے دو جہاں کی یہ ہدایت اس لئے ہے تا بیویاں جنہوں نے کل ماں بن کر بچوں کی تربیت کا اہم فریضہ سرانجام دینا ہے نیک ہوں۔بچے ان کی صحبت میں رہ کر ان کی تربیت میں پرورش پا کر نیک اور عباد الرحمان کی صفات لے کر پھلیں پھولیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے: خود نیک بنو اور اپنی اولاد کے لیے ایک عمدہ نمونہ نیکی اور تقویٰ کا ہو جاؤ اور اس کو متقی اور دیندار بنانے کے لیے سعی اور دعا کرو۔جس قدر کوشش تم ان کے لیے مال جمع کرنے کی کرتے ہو اسی قدر کوشش اس امر میں کرو۔۔۔۔۔وہ کام