صدق المسیح

by Other Authors

Page 26 of 64

صدق المسیح — Page 26

وَيَمْلُا الْأَرْضَ قِسْطًا وَعَدْلًا كَمَا مُلِئَتْ جَوْرًا وَظُلْمًا۔(ينابيع المودة صفحه ٩٣) فرمایا جب اسلام میں فتنے زوروں پر ہونگے لوگ ایک دوسرے پر حملے کریں گے تب اللہ تعالیٰ امام مہدی کو مبعوث فرمائیگا۔جو گمراہی کے قلعوں کو اور بند دلوں کو فتح کر دیگا وہ آخری زمانہ میں ظاہر ہوگا اور جس طرح زمین ظلم اور جور سے بھری ہوئی تھی اسی طرح وہ اُسے عدل وانصاف سے بھر دیگا۔فرمایا: مَهَدِيًّا۔يُوْشِكُ مَنْ عَاشَ مِنْكُمْ أَن يَلْقَى عِيْسَى ابْنَ مَرَيْمَ إِمَاماً (مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۴۱۱) یعنی اے مسلمانو! تم میں سے جو زندہ ہو گا وہ عیسی ابن مریم سے اس حال میں ملیگا کہ وہ امام مہدی ہونگے۔پھر فرمایا: قِسْطًا۔لَيَكُونَنَّ عِيْسَى ابْنُ مَرْيَمَ فِي أُمَّتِي حَكَمًا عَدْلًا وَإِمَامًا (البدايه والنهاية جلد ا ، صفحه : ۱۶) یعنی عیسی ابن مریم میری اُمت میں حکم عدل اور منصف کے طور پر ظاہر ہوں گے۔نیز فرمایا: خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ أَوَّلُهَا وَاخِرُهَا۔أَوَّلُهَا فِيْهِمْ رَسُوْلُ اللَّهِ وَاخِرُهَا فِيْهِمْ عِيْسَى ابْن مَرْيَمَ وَبَيْنَ ذَلِكَ فَيْجٌ أَعْوَجُ لَيْسَ مِنْكَ وَلَسْتَ مِنْهُمْ۔(الجامع الصغير للسيوطى جلد ٢/١٠) اس اُمت کا پہلا حصّہ اور آخری حصہ بہترین ہے کیونکہ پہلے حصے میں 26