صدق المسیح — Page 55
دیو بندیوں کے پیر ومرشد مولوی اشرف علی تھانوی لکھتے ہیں: ایک ذاکر صالح کو مکشوف ہوا کہ احقر اشرف علی تھانوی کے گھر حضرت عائشہ آنے والی ہیں اُنہوں نے مجھے کہا تو میرا ذہن اس طرف منتقل ہوا کہ کم سن عورت ہاتھ آنے والی ہے۔“ (رساله الامداد صفر ۱۳۲۵ھ ) ملاحظہ فرمائیے دیوبندیوں کی سرا سر تو ہین حضرت عائشہ گھر میں آنے والی ہیں یہ ایک خواب ہے جسکی تعبیر یہ بھی ہوسکتی ہے کہ نیکی تقوی اور تفقہ فی الدین اس گھر میں ترقی کریگا لیکن حضرت عائشہ کے خیال سے ایک کم سن عورت کا خیال واہ رے دیو بندی نیت تعجب ہے خواب دیکھنا تو بے اختیاری ہے اور بے بسی کی بات ہے لیکن تعبیر کرنا تو انسان کی اپنی عقل سمجھ میں ہے۔اسی طرح حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا کی نسبت دیوبندیوں کے پیرومرشد مولوی اشرف علی صاحب تھانوی لکھتے ہیں: ”ہم ایک دفعہ بیمار ہو گئے ہم کو مرنے سے بہت ڈر لگتا ہے۔ہم نے خواب میں حضرت فاطمہ کو دیکھا انہوں نے ہم کو اپنے سینے سے چمٹا لیا۔ہم اچھے ہو گئے۔66 (الافاضات الیومیہ جلد نمبرے صفحہ : ۲۴۰) دیو بندی اس حوالہ پر کہتے ہیں کہ بھلا یہ بھی کوئی قابل اعتراض بات ہے حضرت فاطمہ نے خواب میں مولوی اشرف علی صاحب تھانوی کو مادر مہربان کی طرح چمٹایا ہے حالانکہ اس حوالہ میں مادر مہربان کا کوئی لفظ نہیں لیکن حضرت بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام کے متعلق باوجود یہ کہ آپ کے کشف کی عبارت میں صاف لکھا ہے کہ حضرت فاطمہ نے مادر مہربان کی طرح آپ کو اپنی گود میں رکھ لیا۔پھر بھی اپنی گندی نیتوں کا اظہار ناپاک اعتراضات کی صورت میں کرتے رہتے ہیں۔مرزا صاحب کا وہ حوالہ جو دیو بندی چھپایا کرتے ہیں اُسے ہم ذیل میں درج کرتے 55