صدق المسیح — Page 54
قرآن مجید کی حد درجہ تو ہین کرنے والے یہ دیو بندی خدا جانے کس طرح معصوموں پر تو ہین قرآن کے الزام لگاتے ہیں۔اے دیو بند یو مذکورہ حوالوں کو بار بار پڑھو اور خشک دیو بندیت سے تو بہ کر کے بچے امام مہدی کو قبول کرلو تا کہ تمہیں قرآن مجید کا صحیح عرفان نصیب ہو۔دیو بندی تو حضرت امام حسین در کنار ان کے والد محترم خلیفہ چہارم حضرت علی کی بھی ہتک کے مرتکب ہوئے حضرت علیؓ کے متعلق آنحضرت کا فرمان ہے: أَنَا خَاتِمُ الْأَنْبِيَاءِ وَأَنْتَ يَا عَلِيْ خَاتَمُ الْأَوْلِيَاءِ۔( تفسیر صافی زیر آیت خاتم النبین ) کہ میں خاتم الانبیاء ہوں اور اے علی تو خاتم الاولیاء ہے۔جبکہ دیو بندی خاتم کے معنی کرتے ہیں کہ آنحضرت کے بعد کوئی نبی نہیں آسکتا تو پھر لازماً خاتم الاولیاء کے معنی ہوں گے کہ حضرت علی کے بعد کوئی ولی نہیں آسکتا۔لیکن جو مر ثیہ محمود حسن دیوبندی نے مولوی رشید احمد گنگوہی کی وفات پر لکھا ہے اسکے ٹائیٹل پیج پر مولوی رشید احمد گنگوہی کے متعلق خاتم الاولیاء لکھ کر حضرت علی کی صریح ہتک کی ہے پس صاف ظاہر ہے کہ جو لوگ باپ کو نہیں بخشتے وہ بھلا بیٹوں کو کہاں بخشیں گے؟ چنانچہ مرثیہ کے ٹائیٹل پیج پر ذیل کی عبارت غور سے پڑھیں۔حضرت قطب العالم خاتم الاولياء والمحدثين فخر الفقهاء والمشائخ حضرت عالی ماوائے جہاں مخدوم الکل مطالع العالم جناب مولاناسید رشید احمد گنگوہی کی وفات حسرت آیات پر مرثیہ ہم تو یہاں تک کہیں گے کہ اسمیں حضرت علی کے ساتھ ساتھ تمام محد ثین کرام کی بھی ہتک کی گئی ہے ساتھ ساتھ دیوبندی نے رشید احمد گنگوہی کو ماوائے جہاں۔مخدوم الکل اور مطاع العالم لکھ کر آنحضرت کی بھی توہین کی ہے ہمارے نزدیک یہ خطاب صرف اور صرف آنحضرت کے ہیں۔54