صدق المسیح

by Other Authors

Page 1 of 64

صدق المسیح — Page 1

بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على ترول الكرعية وعلى عبادة المسيح الموعود ربِّ انفُخُ روح بَرَكَةٍ فِي كَلَامِيْ هَذَا وَاجْعَلْ أَفْئِدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِى إِلَيْهِ۔بعد هذا واضح ہو کہ اس رسالہ کے لکھنے کی ضرورت یہ پیش آئی ہے کہ محترم مفتی نذیر احمد قاسمی نے ایک فولڈر ” مرزا قادیانی کے جھوٹ“ کے عنوان سے دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ سے شائع کرایا ہے جسمیں مولوی صاحب موصوف نے حضرت بانی جماعت حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کی طرف نو عدد جھوٹ منسوب کئے ہیں اور نہایت ہی جھوٹی زبان استعمال کرتے ہوئے لغو اور گھناؤ نے الزامات لگائے ہیں اور احمدیوں کے خلاف معصوم مسلمانوں کو اُکسایا ہے تا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کے بہانے جذبات میں آکر ملک میں فساد برپا کریں۔نتیجہ بعض مساجد میں جہاں پر اللہ تبارک و تعالیٰ کا ذکر، تسبیح و تحمید ہونا چاہئے تھا۔اسلامی روایات کے خلاف وہاں پر جماعت احمد یہ اور بانی جماعت احمدیہ کو گالیاں دی جاتی ہیں۔مفتی صاحب کا یہ غیر اسلامی جہا دلگا تار جاری ہے۔ایسے شر پسند علماء کے بارہ میں سرور کائنات فخر موجودات حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ملاحظہ ہو۔فرمایا: "يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمُهُ وَلَا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ إِلَّا رَسْمُهُ۔مَسَاجِدُ هُمْ عَامِرَةٌ وَهِيَ خَرَابٌ مِّنَ الْهُدَى عُلَمَاءُ هُمْ شَرُّ مَنْ تَحْتَ أدِيمِ السَّمَاءِ مِنْ عِنْدِ هِمْ تَخْرُجُ ( مشکوۃ کتاب العلم صفحہ : ۷۶ ) الْفِتْنَةُ وَفِيْهِمْ تَعُودُ۔66 1