صدق المسیح — Page 6
---- قارئین کرام ! اب آج کے دور میں مولوی مفتی نذیر احمد قاسمی صاحب اپنے بزرگان کے نقش قدم پر قدم مارتے ہوئے جماعت احمد یہ اور بانی جماعت احمدیہ کی مخالفت میں کمر بستہ ہیں اور ایک کتابچہ مرزا قادیانی کے جھوٹ کے نام سے شائع کرتے ہوئے حضرت محی الدین ابن عربی کے قول پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔اور جولغو اور جھوٹے الزامات مولوی صاحب موصوف نے اپنے اس کتابچہ میں تحریر کئے ہیں اگر چہ ان کے سابقہ علماء نے جنکو پہاڑوں جیسی شخصیت حاصل تھی انہوں نے بھی ایسے ہی بودہ اعتراضات کئے تھے اور علماء سلسلہ عالیہ احمدیہ نے اگر چہ ان اعتراضات فرسودہ کا جواب دے بھی دیا ہے اور جماعت کے لٹریچر میں وہ جوابات موجود ہیں۔لیکن کسی نے کیا خوب کہا ہے: وو دروغگو را حافظه نباشد اب اس مختصر سی تمہید کے بعد اُن نو عدد جھوٹ کی حقیقت تحریر ہے اس امید کے ساتھ اور دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ اسے بہتوں کے لئے ہدایت کا موجب بنائے۔آمین۔6