صدق المسیح

by Other Authors

Page 47 of 64

صدق المسیح — Page 47

--- إِنَّ رَبَّكُمُ اللهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمواتِ وَالْاَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ۔۔أَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ (سورة يونس ركوع : ۱۰ آیت:۴) یعنی یقینا تمہارا رب اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھر اس نے عرش پر قرار پکڑا وہ ہر معاملہ کو تدبیر سے کرتا ہے کوئی شفاعت کرنے والا نہیں مگر اسکی اجازت کے بعد یہ ہے اللہ تمہارا رب۔پس اسی کی عبادت کرو کیا تم نصیحت حاصل نہیں کرو گے؟ پس مذکورہ حوالوں سے پتہ چلتا ہے کہ جمعہ سے مُرادسات دن ہیں جیسے اردو میں ایک ہفتہ سات دن کا ہوتا ہے یعنی انسانیت پر اس دنیا میں جو ادوار آتے ہیں وہ ایک ایک جمعہ کے ہوتے ہیں اور آخری جمعہ بھی سات ہزار سال کا ہے۔اسکے بعد ہر ایک اللہ سے ڈرنے والے انسان کے لئے یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ حضرت بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام نے جو کچھ تحریر فرمایا بالکل سچ اور حق پر مبنی ہے۔نویں صدی ہجری تک تمیں جھوٹے نبی آکر اپنے انجام کو پہنچ چکے تھے۔قارئین کرام! جماعت احمد یہ اور بانی جماعت احمدیہ علیہ السلام پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے مثلاً حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوۃ والسلام نے کلمہ تبدیل کیا۔نیا دین لا یا، رسول اللہ کی توہین کی دیگر انبیاء کی تو ہین کی الغرض کوئی ایسا الزام نہیں جو بانی جماعت احمدیہ پر مخالفین کی طرف سے نہ لگایا گیا ہو ایک الزام یہ بھی لگایا گیا ہے کہ مرزا قادیانی نے صاحب شریعت نبی ہونے کا دعویٰ کیا ہے اس لئے یہ نعوذ باللہ رسول کریم کی حديث سيكون فِي امَّتِي ثَلثُوْنَ كذابون “ کے مصداق ہیں۔یعنی رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ میری اُمت میں تھیں کذاب ہونگے۔اُن میں سے ہر ایک اپنے آپکو نبی خیال کریگا حالانکہ میرے بعد کوئی نبی نہیں۔جواب اوّل: - اس حدیث سے یہ ہرگز ثابت نہیں ہوتا کہ جو بھی اب آپکے بعد 47