صدق المسیح — Page 44
نو واں جھوٹ مفتی صاحب کا نواں بہتان لکھتے ہیں کہ مرزا قادیانی نے لکھا ہے ” تمام نبیوں کی کتابوں اور ایسا ہی قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا نے آدم سے لیکر آخر تک دنیا کی عمر سات ہزار سال رکھی ہے۔(لیکچر سیالکوٹ در روحانی خزائن جلد ۲ صفحه: ۲۰۷) پھر آگے مفتی صاحب نے لکھا ہے کہ مرزا نے یہی قول کا ذب دوسری جگہ یوں لکھا ہے کہ اور قرآن شریف سے بھی صاف طور پر یہی نکلتا ہے کہ آدم سے آخیر تک عُمر بنی آدم سات ہزارسال ہے اور ایسا ہی پہلی تمام کتابیں باتفاق یہی کہتی ہیں۔لیکچر سیالکوٹ در روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۲۰۹) قرآن مجید اور تمام سابقہ کتابوں میں ایسا کہیں نہیں ہے یہ بالکل جھوٹ اور صریح جھوٹ ہے۔جواب :: صدق امسیح الموعود : - اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے: تَعْرُجُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوْحُ إِلَيْهِ فِي يَوْمٍ كَانَ مِقْدَارَهُ خَمْسِيْنَ اَلْفَ سَنَةِ۔(سورة المعارج: ۸-۷۰) یعنی فرشتے اور روح اسکی طرف ایک ایسے دن میں صعود کرتے ہیں۔جسکی گنتی پچاس ہزار سال ہے۔یہاں جس بلندی کا ذکر فرمایا گیا ہے اس پر ایک ایسی سائینسی شہادت ملتی ہے جسکا اس سورت میں حسنین اَلْفَ سَنَةٍ والی آیت میں ذکر ہے کہ فرشتے اسکی طرف پچاس ہزارسال میں عروج کرتے ہیں اب پچاس ہزار سال میں عروج کرنے کے دو معنے ہو سکتے ہیں۔44