صدق المسیح — Page 24
پانچواں جھوٹ ”مرزا قادیانی نے لکھا ہے کہ احادیث صحیحہ میں آیا ہے کہ وہ مسیح موعود صدی کے سر پر آئیگا اور وہ چودھویں صدی کا مجدد ہوگا۔“ ( ضمیمہ براہین احمدیہ روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحه ۳۵۹) یہی دعوئی مرزا نے دوسری جگہ اس طرح کیا ہے کہ: بہت سے اہل کشف نے خدا تعالیٰ سے الہام پا کر خبر دی تھی کہ وہ مسیح موعود چودھویں صدی کے سر پر ظہور کریگا۔اگر چہ یہ پیشین گوئی قرآن شریف میں اجمالی طور پر پائی جاتی ہے مگر احادیث کی رو سے اسقدر تواتر کو پہنچی ہے کہ جسکا کذب عند العقل ممتنع ہے۔(کتاب البریہ برحاشیہ روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۲۰۵) اوپر کی عبارت میں مرزا نے کئی جھوٹ بولے (الف) چودھویں صدی کا مجد دصدی کے سر پر آئیگا یہ احادیث صحیحہ میں ہے۔حالانکہ کسی حدیث میں چودھویں صدی کا لفظ ہی نہیں آیا ہے اور نہ یہ مضمون کہیں آیا ہے۔(ب) قرآن شریف میں یہ پیشگوئی اجمالی طور پر ہے حالانکہ کسی مفسر نے بھی آج تک کسی ایک آیت میں بھی چودھویں صدی کے مجد داور مسیح موعود کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔یہ جھوٹ در جھوٹ سفید جھوٹ ، سیاہ جھوٹ مرزا کے کارنامے ہیں۔جواب: صدق مسیح الموعود : - قرآن کریم کی سورۃ جمعہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی دو بعثتوں کا ذکر فرمایا ہے جیسا کہ فرمایا: 24