شہدائے احمدیت — Page 110
خطبات طاہر بابت شہداء 101 خطبہ جمعہ ۴ / جون ۱۹۹۹ء واقفین زندگی شہداء کا ذکر (خطبه جمعه فرموده ۴ /جون ۱۹۹۹ء بمقام بیت الفضل لندن ) تشہد وتعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد حضور نے سورہ بقرہ کی یہ آیات تلاوت فرما ئیں: يَايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَعِيْنُوا بِالصَّبْرِ وَالصَّلوةِ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّبِرِينَ وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ يُقْتَلُ فِي سَبِيْلِ اللَّهِ أَمْوَاتٌ بَلْ أَحْيَاء وَلَكِنْ لَّا تَشْعُرُونَ (البقرة :۱۵۴ - ۱۵۵) اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ سے مدد طلب کرتے رہو صبر اور صلوٰۃ کے ساتھ۔یقینا اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔اور جو اللہ کی راہ میں قتل کئے جائیں انہیں مردے نہ کہو بلکہ وہ تو زندہ ہیں لیکن تم شعور نہیں رکھتے۔شہداء کا جو میں ذکر کر رہا ہوں اس سلسلہ میں مختلف سفارشات مرکز سے موصول ہوتی رہیں کہ ان سب کو بھی شہداء میں شامل کرنا چاہئے جن کو اس قسم کی موت راہ خدا میں نصیب ہوئی۔لیکن اگر ان کی سفارشات کو قبول کر لیا جائے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ عملاً ہر واقف زندگی خواہ وہ اپنے ملک میں ہو یا اس کو اگر اپنی مرکزی جگہ سے کچھ فاصلے پر وفات نصیب ہو جائے تو اس کو وہ شہداء کی فہرست میں شامل کر لینا چاہتے تھے لیکن میرے لئے اس میں وقت یہ تھی کہ اس طرح تو ہر واقف زندگی کی وفات جہاں بھی ہوگی وہ شہداء ہی کی فہرست میں شمار ہونا چاہئے کیونکہ شاذ کے طور پر ہی کوئی ہوگا کہ