شہدائے احمدیت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 11 of 297

شہدائے احمدیت — Page 11

خطبات طاہر بابت شہداء 11 خطبہ جمعہ ۶ اراپریل ۱۹۹۹ء نے سید الشہداء ہونے کی توفیق عطا فرمائی وہ تو ازلی ابدی توفیق ہے اس کا مقابلہ تو نہ قادر کر سکتا ہے نہ کوئی اور کر سکتا ہے پس اے شہید تو ہمیشہ زندہ رہے گا اور ہم سب ایک دن آ کر تجھ سے ملنے والے ہیں۔زندہ باد، غلام قادر شہید، پائندہ باد۔خطبہ ثانیہ کے دوران حضور انور نے فرمایا: میں نے بارہا نصیحت کی ہے کہ جو میرے سامنے بیٹھے ہوں وہ گھور گھور کے میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہ دیکھا کریں اس سے مجھے تکلیف پہنچتی ہے جس کو Embarrassment کہتے ہیں نا اور باوجود بار بار یہ کہنے کے پھر بھی لوگ ایسے ہی کرتے ہیں۔اب بھی ایک دیکھ رہے ہیں سامنے بیٹھے ہوئے زرد قمیص والے۔آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہ دیکھا کریں۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کا یہی طریق تھا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابہ کا بھی یہی طریق تھا۔جب نظریں نہ پڑتی ہوں کسی پہلو پر بیٹھے ہوں یا نظریں نہ پڑ رہی ہوں اس وقت بے شک دیکھ لو، ایک محبت کا بے اختیار جذ بہ ہوا کرتا ہے مگر خصوصاً ایسے خطبہ میں جس میں انسان جذباتی ہو جاتا ہے مجھے سخت تکلیف پہنچتی ہے جب میں دیکھ رہا ہوں کہ بعض لوگ گھور گھور کر مجھے دیکھے چلے جارہے ہیں۔پس اس کے بعد میں اب خطبہ ثانیہ پڑھتا ہوں۔خطبہ ثانیہ کے بعد مزید فرمایا: احباب دوسنتیں پڑھ لیں۔جمعہ کے معا بعد پھر میں نماز جنازہ پڑھاؤں گا پھر آپ کو رخصت ہوگی۔