شہدائے احمدیت

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 108 of 297

شہدائے احمدیت — Page 108

خطبات طاہر بابت شہداء 99 خطبہ جمعہ ۲۸ رمئی ۱۹۹۹ء اس دوران مجھے سید عبدالحئی صاحب کی طرف سے اطلاع ملی ہے کہ اب تک جو دریافت ہو چکے ہیں راہ مولیٰ میں سفر اختیار کرتے ہوئے شہید ہونے والے ان کی تعداد ایک سو کے لگ بھگ ہے جو اور بھی بڑھ سکتی ہے۔پس اس پر یہ خیال آیا کہ یہ سلسلہ تو پھر بہت لمبا چل جائے گا اور ابھی بہت سے دوسرے شہداء کا ذکر باقی ہے۔اس لئے آئندہ انشاء اللہ میں اس مضمون کو مختصر کرنے کی کوشش کروں گا۔ان کے اسماء بیان کر دوں گا کس موقع پر ، کس تاریخ کو شہید ہوئے اور مختصر ذکر ان کے پسماندگان کا کر دوں گا تاکہ ان کے لئے دعائے خیر کی تحریک ہوتی رہے۔اس طرح انشاء اللہ آئندہ دو تین خطبوں کے اندر یہ ذکر مکمل ہو سکے گا۔اب مولا نا عبدالمالک خان صاحب کا ذکر کرتا ہوں۔آپ ۲۵ نومبر ۱۹۱۱ء کو رام پور میں پیدا ہوئے۔۱۹۲۰ء میں قادیان آئے اور مدرسہ احمدیہ میں تعلیم حاصل کی۔۱۹۳۴ء میں آپ نے پنجاب یو نیورسٹی سے مولوی فاضل کا امتحان پاس کیا بعد ازاں دو سال مبلغین کلاس میں دینی تعلیم حاصل کی اور ۳۱ را کتوبر ۱۹۳۵ء سے آپ نے میدان تبلیغ میں عملی دینی خدمات کا آغا ز فرمایا۔آپ کو ابتداء میں یوپی کے انچارج مبلغ کی حیثیت سے اہم ذمہ داری سونپی گئی۔اس وقت آپ کا صدر مقام لکھنو تھا۔۱۹۳۹ء میں یہ صدر مقام آگرہ منتقل ہو جانے کی وجہ سے آپ آگرہ آگئے۔۱۹۴۰ء میں چند ماہ کے لئے کراچی میں کام کیا۔۱۹۴۲ء سے ۱۹۴۳ء تک کے عرصہ میں حضرت مصلح موعودؓ کے ارشاد پر آپ نے مسلسل اٹھارہ ماہ تک ہندوستان کے چار صوبوں کا تفصیلی دورہ فرمایا۔۱۹۴۴ء میں آپ کی تقرری حیدر آباد دکن میں بطور مشنری انچارج کی گئی جہاں پر آپ نے ۱۹۴۸ء تک خدمات سرانجام دیں۔تقسیم ملک کے بعد آپ کو لاہور بھجوایا گیا جہاں آپ نے آٹھ ماہ تک خدمات دینیہ سرانجام دیں۔اس کے بعد آپ کی تقرری سے نومبر ۱۹۴۹ء کو کراچی میں بطور مبلغ انچارج کی گئی۔۱۹۵۳ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے جو تبادل انجمن کراچی میں قائم فرمائی تھی اس صدرانجمن احمد یہ کراچی کا آپ کو جنرل سیکرٹری مقرر فرمایا۔اس زمانے میں حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے آپ کو رئیس التبلیغ کا خطاب بھی عطا فرمایا۔۱۹ار جون ۱۹۶۱ء کو آپ مغربی افریقہ کے ملک غانا میں بغرض تبلیغ تشریف لے گئے۔آپ کے زمانہ میں کماسی کا مشن ہاؤس تعمیر ہوا۔۱۹۶۴ء میں آپ واپس آئے تو پھر کراچی میں مربی سلسلہ مقرر کر دیا گیا جہاں آپ ۲۸ جون ۱۹۷۰ء تک دینی