شہدآء الحق — Page 120
۱۲۰ - ایک نہایت گندہ اور گالیوں کا پلندہ شائع کیا۔اور ہمارے تمام احسانات کو فراموش کر گیا۔آخر کار خدا تعالیٰ نے اس سفید ریشی میں ایک سرکاری جرم میں گرفتار کرا دیا۔اور جن ہاتھوں نے قلم گھڑ کر ہمارے خلاف کذب و بہتان اور سب وشتم کو اشاعت دی تھی۔ان کو بہتھکڑیاں پہنا دیں۔اور ہم نے بچشم خود یہ نظارہ دیکھا اور ایک سال اس کو جیل میں ڈال دیا۔یہ اس نا پاک نیت کا پھل تھا۔جو اس کو ملا۔یہ خدا کی اس غیرت کا ثبوت تھا۔جواس نے ایک مظلوم احمدی مومن کے واسطے دکھائی۔اہلِ بصیرت کے واسطے یہ تمام واقعات جدا جدا آیات اللہ ہیں۔اور ہماری صداقت اور بریت پر ایک خداوندی مہر تصدیق ہے۔اور مخالفوں کے جھوٹے ہونے کا ثبوت ہے۔کیا ایک اہل دل ان سب واقعات کو صرف اتفاق کہہ سکتا ہے۔ہاں وہی کہہ سکے گا جو خدا کا منکر اور دہر یہ ہو۔فصل پنجم امیر امان اللہ خان کی سیاحت یورپ اور اس کے بدنتائج یورپ جانا : امیر امان اللہ خان اپنے ملک میں بظاہر امن وامان دیکھ کر اس بات کا شائق ہوا۔کہ یورپ کا سفر کیا جاوے۔اور وہاں کے حالات سے واقفیت حاصل کی جاوے۔اور واپسی پر ملک میں وہی اصلاحات جاری کی جاویں۔اس سیاحت کے واسطے جلدی تیاری کا حکم دیا۔سردار محمد ولی خان