شہدآء الحق

by Other Authors

Page 6 of 173

شہدآء الحق — Page 6

تمہید کتاب خدا تعالیٰ کی سنت مستمرہ ہے۔کہ وہ بنی نوع انسان کی اصلاح کے واسطے ہر زمانہ میں ہر ملک میں ، اور ہر قوم میں نبی اور رسول مبعوث کرتا رہا ہے۔جیسا کہ قرآن کریم میں آیا ہے۔(۱) ان من امة الاخلافيها نذير (٢) لكل قوم هاد (۳) لكل جعلنا منكم شرعةً ومنها جا (۴) لكل امة الرّسول کوئی قوم ایسی نہیں ہوئی جس میں خدا تعالیٰ کا نذیر نہ ہوا ہو۔ہر قوم میں ہادی ہوئے ہیں۔اور ہر قوم میں رسول ہوئے ہیں اور ہر قوم کی ہدایت کے واسطے ہم نے شریعت اور منہاج مقرر کیا ہے۔یہ رسل بعض دفعہ شارع یعنی صاحبانِ شریعت جدیدہ تھے۔جیسا کہ حضرت نوح ، حضرت موسی ، حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہم اجمعین اور بعض ان کے اور ان کی شریعت کے تابع رسول تھے۔جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام حضرت موسیٰ اور تورات کے تابع تھے۔اور ہمارے امام سیدنا حضرت احمد قادیانی علیہ السلام سید نا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن کریم کے تابع اور مطیع ہیں۔صاحب شریعت یا براہ راست رسول نہیں۔بلکہ شریعت محمدیہ کے اسی طرح بلکہ اس سے صد ہزار گنا زیادہ تابع ہیں۔جتنا کہ ایک عام مومن ہو سکتا ہے۔اسی طرح آپ امت محمدیہ کے ایک فرد ہیں اور کوئی نئی امت بنانے والے یا شریعت محمدیہ میں تنسیخ یا تبدیلی احکام کرنے والے رسول نہیں۔