شہدآء الحق — Page 77
تفصیل کے واسطے کتاب زوال غازی کا صفحہ ۸ و۲۳،۱۴ مصفنه عزیز ہندی اسباب قتل امیر حبیب اللہ خاں : ڈاکٹرعبدالغنی پنجابی۔اپنی کتاب ” وسط ایشیاء کے سیاسی حالات پر ایک نظر مطبوعہ ۱۹۲۱ء باب چہارم میں زیر عنوان افغانستان اور امیر حبیب اللہ کے قتل کے۔وجوہ و اسباب یوں تحریر کرتا ہے: اول (۱) بوجہ ذیل عامۃ الناس خیالات اس سے (امیر حبیب اللہ خان سے ) برگشتہ تھے۔وہ اپنے مذاق مغربیت- لباس- عام طرز معاشرت میں مغرب کی تہذیب و تمدن کا اس قدر دلدادہ تھا۔کہ لوگ اس کو نہ صرف کفار کا حلیف بلکہ اس سے بڑھ کر خیال کرتے تھے۔وہ اندھا دھند اہل یورپ کی نقل اتار رہا تھا۔(۲) اپنے فرانسیسی طباخ (باورچی ) کے مارے ہوئے مرغ کو بخوشی خاطر کھاتا تھا جس کا وہ صرف سرتن سے جدا کر دیتا تھا۔حالانکہ اس طرح کا مارا ہوا جانور ایک غیر مسلم کے ہاتھ ایک مسلمان کے واسطے حقیقتاً حرام ہے۔امیر موصوف کا یہ فعل ایک غیر متعصب مسلمان کے نزدیک بھی سخت قابل اعتراض تھا۔دوم اس کے تمام درباری تکلفات نے اس کے تمام درباریوں کو (باستثنائے چند منتخب افراد کے ) اس کے