شہدآء الحق — Page 28
۲۸ فصل چهارم ہفتاد و دو (۷۲) ملت اور احمدیت آج بے شک پیروانِ اسلام ہفتاد و دو ملت میں تقسیم شدہ ہیں اور ہر فرقہ باقی فرق کو کافر اور خارج از اسلام کہتا ہے۔گویا عملاً تمام اپنے منہ کے فتوؤں سے اسلام سے خارج ہو چکے ہیں۔اور ہر ایک فرقہ کے خلاف اکثر فرق کے فتاویٰ تکفیر کے موجود ہیں۔ہم جماعت احمدیہ کے افراد علی قدم الصحابتہ النبی ہیں۔اور تفریق بین المسلمین کے مخالف ہیں۔کیونکہ اس مصیبت نے مذہب اسلام کی شوکت کو تباہ کر دیا ہے۔اور ہم اس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔کہ ایک گروہ قرآن کریم کو کامل اور اکمل یقین نہیں کرتا۔اور اس کو دست بُر دصحابہ سے خالی نہیں جانتا۔یا حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر فاروق اور حضرت عثمان ذوالنورین کو خلفاء برحق نہیں جانتا۔اور ان کو اور حضرات ازواج النبی میں سے حضرت عائشہ صدیقہ اور حضرت حفصہ کو کافرین اور فاسقین کہتے ہیں۔اور ان کی تھی ایمان کرتے ہیں۔یا ان کی خلافت برحق ماننے والوں کو ناصبی اور جہنمی کہتے ہیں۔ہم ان لوگوں کے خیالات کو بھی نفرت سے دیکھتے ہیں۔جو حضرت امام اعظم ابو حنیفہ یا حضرت امام محمد شافعی یا حضرت امام مالک یا حضرت احمد بن حنبل کو بدعتی اور مفتری کہتے ہیں۔اور ان کی مساعی جمیلہ کو قدر اور عزت سے رح