شہدآء الحق — Page 157
۱۵۷ بادشاہ کاظل اللہ ہونا : بادشاہ وقت ظل اللہ ہوتا ہے اور ہر مذہب وملت اس کے سایہ میں آزادی سے اپنے اصول پر عامل ہوتے ہیں۔اور اگر بادشاہ متعصب ہو جاوے۔تو ظل اللہ نہیں رہتا۔اور حکومت کا اہل بھی نہیں ہو سکتا۔فصل سوئم زمانہ حکومت بچہ سقہ اور پچاسی ہزار افراد کی ہلاکت حضرت احمد قادیانی مسیح موعود علیہ السلام کو خدا تعالیٰ نے ۱۳ مارچ ۱۹۰۷ء کو بذریعہ وحی اطلاع دی کہ ریاست کا بل میں قریب پچاسی ہزار آدمی مریں گے۔(تذکرہ صفحہ (۷۰) ہم نے اس وحی الہی کو منظوم کر کے اخبار الفضل مورخہ ۱۹ / نومبر ۱۹۱۸ء میں قبل از وقوع شائع کرایا تھا۔جو یہ ہے۔شاہ کابل کی ریاست میں مریں گے عنقریب آدمی اس کی رعایا میں سے پچاسی ۸۵ ہزار خدا تعالیٰ نے اس پیش گوئی کو اپنا عملی رنگ اس طرح دے کر پورا کیا۔کہ سرزمین افغانستان میں بغاوت پر بغاوت نمودار ہوئی اور آخر کار یہ انقلاب بچہ سقہ واقع ہوا۔جس کی نذر ہزار ہا نفوس ہو گئے۔پہلا وقوعہ بغاوت منگل : امیر حبیب اللہ خان کے ایام حیات میں ہوا۔منگل قوم نے بغاوت کی۔باہمی جنگ میں سرکار کے سپاہی اور قوم کے افراد