شہدآء الحق

by Other Authors

Page 156 of 173

شہدآء الحق — Page 156

۱۵۶ نے بھارت سے تعلقات سیاسی جوڑے۔اور اپنے ہم مذہب اور ہم قوم مسلمان اور سلطنت سے برادرانہ تعلق کسی مصلحت کے ماتحت روا نہ رکھا۔اب حالات پہلے سے قدرے بہتر ہو گئے ہیں جیسا کہ ایک مسلمان حکومت کو دوسری مسلمان حکومت سے برادرانہ رکھنے چاہیں۔خدا کرے یہ تعلقات باہمی اچھے ہو جائیں۔ہماری آرزو : خدا کرے۔افغانستان کو چند ایسے بادشاہ مسلسل مل جاویں۔جیسے کہ اعلیٰ حضرت محمد نادر شاہ تھے۔تو بہت جلد مہذب دنیا کے دوش بدوش افغانستان کھڑا ہونے کے قابل ہو جاوے گا۔اس وقت بھی شاہ فقید نے اس کو ایسا شاہراہ ترقی پر ڈالا ہے۔کہ اگر خدا کو منظور ہوا۔اور کسی قسم کا کوئی نا گوار واقعہ پیش نہ آیا۔تو بسرعت تمام اپنے معراج کی طرف افغانستان بڑھتا جاوے گا۔اس وقت دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کر رہا ہے۔خدا کرے اس میں شوق حصول علم و ہنر و کمالات دنیاوی اور قدردانی امن و جذ به وفاداری بادشاه و ملک پیدا ہو۔اور بادشاہ میں رعیت پروری عدل و حقوق العباد و حفاظت عزت و اموال و اخلاق ملت کا شوق بیش از بیش ترقی پذیر ہو۔اور ان کے ملک میں ہر مذہب وملت کو ان کے حقوق آزادی مذہب و تجارت و تمدن محفوظ رہیں۔موجودہ حکمران خاندان کا رویہ اس وقت تک سلسلہ احمدیہ کے خلاف ثابت نہیں۔اور خدا کرے کہ وہ خدا کے فرستادہ کی مخالفت کے سیلاب سے بچے رہیں۔اور حالات آل امیر عبدالرحمن ان کے واسطے سبق آموز ہوں۔