شہدآء الحق

by Other Authors

Page 150 of 173

شہدآء الحق — Page 150

۱۵۰ ڈیرہ دون میں رہے۔سردار محمد یوسف خان اور سردار محمد آصف خان نے ہندوستان میں ہی تعلیم حاصل کی۔اور ان کی اولا د بھی ڈیرہ دون میں ہی تعلیم حاصل کرتی رہی۔سردار محمد عزیز خاں جرمنی میں سفیر تھے۔اور وہاں مارے گئے۔سردار محمد نادر خان اور سردار محمد ہاشم خان اور سردار شاہ ولی خان اور سردار شاہ محمود خان ہندوستان ہی میں پیدا ہوئے اور یہی تعلیم پائی۔جب امیر حبیب اللہ خان تخت نشین ہوا تو اس نے سردار محمد یوسف خان اور سردار محمد آصف خان کو کابل آنے کی اجازت دے دی۔اور کابل بلوائے گئے۔اور اپنے مشیر خاص مقرر کئے۔جب امیر حبیب اللہ خان ۱۹۰۷ ء میں سیر ہند پر تشریف لائے۔تو یہ دونوں بھائی بھی ساتھ تھے۔کابل میں ان کی اولاد اہم عہدوں پر فائز رہی۔سردار محمد نادر خان فوج کے سپہ سالار رہے۔اور امیر امان اللہ خان نے جب انگریزوں سے مئی ۱۹۱۹ء میں تیسری جنگ افغانستان چھیڑی۔تو سردار محمد نادر خان سمت جنوبی کے راہ سے ٹل آ کر فوجی قلعہ پر قابض ہوئے۔اور دو تین دن ٹل پر قبضہ رکھا۔جب امیر امان اللہ خان کسی وجہ سے ناراض ہوئے تو سردار محمد نادر خان کابل سے فرانس سفر ہو کر روانہ ہوئے۔اور پانچ سال پیرس میں مقیم رہے۔اور ان دنوں ان کی صحت خراب تھی۔نومبر ۱۹۲۷ء میں جب امیر امان اللہ خان سفر یورپ پر گئے اور جون