شہدآء الحق — Page 15
۱۵ انعامات اور برکات سے محروم ہوئے۔چوتھا اس کی تکفیر اور تکذیب کا وبال سر پر لیا اور قیامت کے دن خدا تعالیٰ اور اس کے برگزیدہ رسول حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور میں شرمندہ اور رسوا ہوں گے۔کہ ہم خدا کے فرستادہ اور حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند اور جانشین کی متابعت سے محروم ہوئے۔بلکہ اس کی تکفیر اور تکذیب کے مرتکب ہوئے۔اللهم احفظنا من تكفير و تكذيب للصادقين پس وہ لوگ جو اس وقت بد زبانی ، بہتانات اور افتراء اور استہزاء کو پیشہ بنا چکے ہیں۔وہ بار دیگر ٹھنڈے دل سے اس بات پر غور کریں تا کہ وہ خدا کے غضب کی آگ کو اپنے خلاف نہ بھڑ کا ئیں۔اور اپنی عاقبت کو محمود بنانے کا فکر کریں۔خدا تعالیٰ نے تمام قرآن کریم میں ایک مقام پر بھی ایسا نہ فرمایا۔کہ فلاں شہر یا ملک میں ایک نبی اٹھا۔اور لوگوں نے اس کی خوب تکذیب کی۔اور اس کو طرح طرح کی ایذا ئیں دیں اور ہم ایسے لوگوں سے خوش ہیں۔بلکہ بار بار یہ فرمایا کہ فلاں ملک یا قوم میں ایک نبی اور رسول کھڑا ہوا۔جن لوگوں نے اس کی تکذیب کی ، اور اس کی مخالفت کی۔ہم نے ان پر زمینی اور آسمانی عذابوں کی بارش برسائی ، اور ان کو ہلاک کر دیا۔لہذا میرے دوست ان امور کو خوب سوچیں۔اور خدا تعالیٰ سے توفیق مانگیں۔کہ ان کو حق کی شناخت حاصل ہو۔اور اپنے آپ کو مجرم بنا کر اپنی ذات پر عذاب کے نزول کا تجربہ نہ کریں۔وما علينا الا البلاغ و عليه الحساب خدا تعالیٰ کے اس فرمان پر غور کر و ان یک کاذباً فعلیه کذبه و ان یک صادقاً يصبكم بعض الذي يعد کم اگر یہ مدعی کا ذب ہوگا تو اپنی