شہدائے لاہور کا ذکر خیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 13 of 243

شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 13

قائم کر دیا ہے۔سو یہ اس لئے کیا گیا کہ تا انسان کو فطرتاً خدا سے تعلق پیدا ہو جاوے۔ایسا ہی دوسری طرف یہ بھی ضروری تھا کہ ان لوگوں سے بھی فطرتی تعلق ہو جو بنی نوع کہلائیں گے کیونکہ جبکہ ان کا وجود آدم کی ہڈی میں سے ہڈی اور گوشت میں سے گوشت ہوگا تو وہ ضرور اس روح میں سے بھی حصہ لیں گے جو آدم میں پھونکی گئی۔ریویو آف ریلیچنر مئی 1902 جلد 11 نمبر 5 صفحہ 177 178 ) پس یہ تو ہے ہماری ذمہ داری کہ اللہ تعالیٰ کے تعلق میں اور بڑھیں اور اگر ہمارا یہ تعلق صحیح ہوگا تو یہ جو آدم کی فطرت ہے، یہ ہماری فطرت کا خاصہ بن جائے گی۔اسی طرح حقوق العباد کی ادائیگی کی طرف بھی توجہ پیدا ہوگی۔پس اس مشن کو آگے بڑھاتے جائیں جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام لے کر آئے تھے۔لیکن شیطان کے چیلوں کو تو اللہ تعالیٰ نے جہنم سے بھر نے کا فرمایا ہے۔جیسا کہ میں نے کہا مخالفت کی آندھیاں تیز تر ہو رہی ہیں۔لاہور میں جو مسجد پر حملہ ہوا ہے اس کے نقصان کی نوعیت ابھی پوری طرح سامنے نہیں آئی۔لیکن کافی زیادہ شہادتیں بھی ہوئی ہیں اور زخمی بھی بہت زیادہ ہیں اور بعضوں کی حالت کافی Critical ہے۔دارالذکر میں ابھی تک پوری طرح صورتحال واضح نہیں ہوئی۔پتہ نہیں کس حد تک شہادتیں ہو جاتی ہیں۔لوگ جمعہ کے لئے آئے ہوئے تھے۔بہر حال تفصیلات آئیں گی تو پتہ لگے گا لیکن کافی تعداد میں شہادتیں ہیں۔اللہ تعالیٰ ان سب شہیدوں کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کے لئے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ان کو شفا بخشے۔بعض کافی Critical حالت میں ہیں۔مخالفین نے جو یہ اجتماعی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے، اللہ تعالیٰ یقیناً اس کا بدلہ لینے پر قادر ہے۔کس ذریعہ سے اس نے اپنی قدرت کا ہاتھ دکھانا ہے، کس طرح اس نے ان فساد اور ظلم بجالانے والوں کو پکڑنا ہے، یہ وہ بہتر جانتا ہے۔لیکن یہ لوگ جو خدا تعالیٰ کی غیرت کو بار بار للکار رہے ہیں اور ظلم میں بڑھتے چلے جا رہے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں عبرت کا نشان بنا دے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ ہوگا۔۔13