شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 81
مکرم میاں لئیق احمد صاحب شہید مکرم میاں لئیق احمد صاحب شہید ابن مکرم میاں شفیق احمد صاحب۔شہید مرحوم کے آباؤ اجداد انبالہ کے رہنے والے تھے۔پڑدادا مکرم بابو عبدالرحمن صاحب انبالہ کے امیر رہے۔پارٹیشن کے بعد یہ خاندان ہجرت کر کے لاہور آ گیا۔یہ شہید مرحوم انبالہ میں پیدا ہوئے۔بنیادی تعلیم لاہور سے حاصل کی۔شہادت کے وقت ان کی عمر 66 سال تھی ،سیکر ٹری اشاعت حلقہ کینال پارک ان کو خدمت کی توفیق مل رہی تھی۔مسجد دارالذکر میں ان کی شہادت ہوئی۔مسجد کے مین ہال کی تیسری صف میں کرسی پر بیٹھے ہوئے تھے کہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے۔ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جا رہے تھے کہ راستے میں خالق حقیقی سے جاملے۔ان کو بلیڈنگ اتنی ہو گئی تھی کہ تین گھنٹے تک تو وہاں سے کوئی نکل نہیں سکتا تھا۔شہید مرحوم پیشہ کے لحاظ سے الیکٹریشن تھے۔نہایت سیدھے سادھے اور خاموش طبیعت کے مالک تھے۔کبھی کسی سے کوئی زیادتی نہیں کی۔تہجد گزار تھے۔گھر میں بچوں سے دوستانہ ماحول تھا۔اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے۔مکرم مرزا شابل منیر صاحب شہید مکرم مرزا شاہبل منیر صاحب شہید ابن مکرم مرزا محمد منیر صاحب۔شہید مرحوم کے پردادا حضرت احمد دین صاحب رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے صحابی تھے۔جبکہ شہید مرحوم کے والد مکرم مرزا محمد منیر صاحب کا ساؤنڈ سسٹم وغیرہ کا بزنس تھا۔شہید مرحوم بی کام (B۔Com) کے بعد بی بی اے (BBA) کر رہے تھے۔اور شہادت کے وقت ان کی عمر 19 سال تھی۔خدام الاحمدیہ کے بڑے سرگرم رکن تھے۔ہر آواز پر لبیک کہا۔اور دارالذکر میں جام شہادت نوش کیا۔شہید مرحوم کے چھوٹے بھائی شہزاد منعم صاحب کے ہمراہ مین ہال میں محراب کے سامنے سنتیں ادا کرنے کے بعد بیٹھے ہوئے تھے کہ فائرنگ شروع ہوگئی۔پہلا 81