شہدائے لاہور کا ذکر خیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page vi of 243

شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page vi

نمبر شمار انڈیکس فہرست مضامین خطبہ جمعہ فرمودہ 28 مئی 2010ء انسان اور آدم کی تخلیق کے ساتھ ہی شیطان نے اپنے ہتھکنڈے استعمال کرنے شروع کر دیئے۔ابلیس اور شیطان کے چیلے اپنا زور لگاتے رہتے ہیں کہ کسی طرح سے، کسی بھی رنگ میں وسوسے پیدا کر کے اللہ کے بندوں کے دلوں میں شکوک ڈالتے رہیں۔انہیں قتل وغارت کے ذریعہ سے خوف دلاتے رہیں، مالی نقصان کے ذریعہ سے خوف دلاتے رہیں۔چھپ کے حملوں کے ذریعہ سے بھی خوف دلائیں۔ظاہری حملوں کے ذریعہ سے بھی خوف دلائیں۔مخالفین کا انبیاء کو نہ ماننا اور شیطان کے قبضہ میں جانا ان کے تکبر کی وجہ سے ہوتا ہے۔خدا کے فرستادہ کی تو ہین خدا کی توہین ہے۔لاہور میں دو مساجد پر ماڈل ٹاؤن اور دارالذکر میں خودکش حملے۔متعدد افراد شہید اور بعض شدید زخمی مخالفین نے جو یہ اجتماعی نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اللہ تعالیٰ یقیناً اس کا بدلہ لینے پر قادر ہے۔کس ذریعہ سے اس نے اپنی قدرت کا ہاتھ دکھانا ہے، کس طرح اس نے ان فساد اور ظلم بجالانے والوں کو پکڑنا ہے یہ وہ بہتر جانتا ہے۔جب یہ دشمنیاں بڑھ رہی ہیں تو ہمیں دعاؤں کی طرف بہت زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔احمدی اپنی دعاؤں میں مزید درد پیدا کریں۔اللہ تعالیٰ ان کے تکبر، ان کی شیطنت، ان کی بڑائی، ان کی طاقت کے زعم کو اپنی قدرتوں اور طاقتوں کا جلوہ دکھاتے ہوئے خاک میں ملا دے۔اللہ تعالیٰ کے وعدہ کے مطابق ان اسیروں، زخمیوں اور شہیدوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور شیطان اور اس کے چیلے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔i مو نمبر 1