شہدائے لاہور کا ذکر خیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 203 of 243

شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 203

میں ضائع کریں بہتر ہے کہ وہی وقت استغفار اور دعاؤں کے لئے دیں۔( ملفوظات جلد دوم صفحہ 177-176 جدید ایڈیشن مطبوعہ ربوہ ) ہاں تبلیغ کرنا ہمارا کام ہے اس لئے کہ بہت سے سعید فطرت حقیقت جاننا چاہتے ہیں۔ان کی رہنمائی بہر حال ہم نے کرنی ہے۔اور یہ دیکھ کر خود اس لئے ہمارے پاس آتے بھی ہیں۔اس لئے وہ کام تو جاری رہے گا۔لیکن ان مولویوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کی ہر بات ہر گالی کا جواب دینے کے لئے جو بعض لوگوں کو خیال آتا ہے کہ دیا جائے ، وہ غلط ہے۔آپ اپنی طاقتیں ضائع کرنے کی بجائے اتنا عرصہ دعاؤں اور استغفار میں اپنا وقت گزاریں۔کیونکہ یہ دریدہ دہن علمائے سوء جو ہیں، ان کے ساتھ بحث کرنے کی ضرورت ہی کوئی نہیں ، کیونکہ انہوں نے تو ماننا نہیں، چکنے گھڑے ہیں۔ان کی روزی مرتی ہے۔پس اگر ہم دعاؤں اور استغفار میں اس کا حق ادا کرتے ہوئے بجت گئے۔اگر ہم نے مسیح محمدی کے ارشادات پر صحیح رنگ میں عمل کیا، وہ تبدیلیاں پیدا کر لیں جو اس زمانے کے امام ہم میں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔اپنی راتوں کو دعاؤں سے سجاتے رہے۔استغفار کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور جھکتے رہے، تو یہ مخالفتیں اور ظلم جو درحقیقت جماعت کی بنیادوں کو کمزور کرنے کے لئے کی جارہی ہیں یہ جماعت کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتیں۔ان مخالفتوں کے پھل یقیناً جماعت کی کامیابی کی صورت میں لگتے ہیں اور ضرور لگتے ہیں اور لگ رہے ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت ہزار کوششوں کے باوجود بھی جماعت کو پھلنے پھولنے اور بڑھنے سے نہیں روک سکتی۔اگر ہمارا اپنے معبود حقیقی سے تعلق مضبوطی کی طرف بڑھتا چلا جائے تو جماعت کی عظیم کامیابیوں کو ہم اپنی زندگی میں دیکھ سکتے ہیں۔بڑا احمق ہے دشمن جو یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے مالی نقصان ہمیں اپنے دین سے پیچھے ہٹا دیں گے۔بڑا کم عقل اور خوش فہم ہے ہمارا دشمن جو یہ سمجھتا ہے کہ ہمارے جانی نقصان ہمارے ایمان میں کمزوری پیدا کر دیں گے۔ہم نے تو یہ نظارے دیکھے ہیں کہ باپ کے شہید ہونے پر اس کے نو دس سالہ بیٹے کو ماں نے اگلے جمعہ مسجد میں جمعہ پڑھنے کے لئے بھیج دیا اور کہا کہ وہیں کھڑے ہو کر جمعہ پڑھنا 203