شہدائے لاہور کا ذکر خیر

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 193 of 243

شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 193

تمہارے درمیان فیصلہ کر کے بتائے گا کہ لَا اِلهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللَّهِ حقیقی وفا کرنے والے ہم ہیں کہ تم ؟ اس دنیا میں اپنی عارضی طاقت اور حکومتوں کی پشت پناہی کے زعم میں تم جو ظلم اور سفا کی ہم سے روا رکھ سکتے ہو، رکھ لو۔لیکن ہم خدا کو حاضر ناظر جان کر یہ اعلان کرتے ہیں کہ اس کلمہ کا یہی حقیقی فہم و ادراک آئندہ ہمیشہ کی زندگی میں جنت کی خوشخبریاں دیتا ہے۔اس کلمہ سے ہی ختم نبوت کا حقیقی فہم خدا تعالیٰ سے ہدایت پا کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمیں عطا فرمایا ہے۔پس لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہ اس دنیا میں بھی ہمارے دل کی آواز ہے اور اگلے جہان میں بھی ہما را گواہ بن کر دشمن کے گریبانوں کو پکڑے گا۔انشاء اللہ۔ہم ببانگ دہل اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ مسیح محمدی کی بعثت سے ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام خاتمیت نبوت میں اضافہ ہوتا ہے۔آپ کے امتی کو یہ بلند مقام ملنا آپ کی اعلیٰ شان کا اظہار ہے۔اس بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنے ایک شعر میں فرماتے ہیں کہ۔برتر گمان و وہم سے احمد کی شان ہے جس کا غلام دیکھو مسیح الزمان ہے (حقیقۃ الوحی روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 286 حاشیہ ) پس ہم تو اس تعلیم کو سینے سے چمٹائے ہوئے حضرت محمد مصطفی احمد مجتبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اعلی ترین شان کے قائم کرنے والے ہیں۔ہم کسی مولوی، کسی عالم اور کسی حکومت کے خوف سے خوفزدہ ہو کر ، مال و جان کے ضائع کر دیئے جانے کی دھمکیوں سے ڈر کر قتل کے فتووں سے پریشان ہو کر، ظالمانہ طور پر گرنیڈوں کے حملوں اور گولیوں کی بوچھاڑ سے اپنے پیاروں کو شہادت کا رتبہ پاتے دیکھ کر اس شان محمدی کے قائم کرنے سے کبھی پیچھے ہٹنے والے نہیں۔ہم جانتے ہیں کہ دشمن اپنی کئی ظالمانہ، سفاکانہ حرکات سے کبھی باز نہیں آئے گا کہ شیطان کے چیلوں کا یہی کام ہے۔افسوس ہے تو صرف یہ کہ ظالم میرے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم، امن و سلامتی کے پیامبر، محسن انسانیت کے نام کو استعمال کر کے اس ظلم کو روا 193