شہدائے لاہور کا ذکر خیر — Page 183
کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔پس ہمارا کام ہے اور فرض ہے کہ اپنے اندر پاک تبدیلیاں پیدا کرتے ہوئے ان قربانیوں کا حق ادا کریں۔ان کے بیوی بچوں کے حق بھی ادا کر کے اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔ان کے چھوٹے بچوں کی تربیت کے لئے جہاں نظام جماعت اپنے فرض ادا کرے وہاں ہر فر د جماعت ان کے لئے دعا بھی کرے۔اللہ تعالیٰ تمام لواحقین کو اپنی حفظ وامان میں رکھے۔ان کی پریشانیوں ، دکھوں اور تکلیفوں کو دور فرمائے اور خود ہی ان کا مداوا کرے۔انسان کی کوشش جتنی بھی ہو اس میں کمی رہ جاتی ہے۔اللہ تعالیٰ ہی ہے جو صحیح تسکین کے سامان پیدا فرماتا ہے۔اللہ تعالیٰ ان کے لئے تسکین کے سامان پیدا فرمائے اور ان کے بہتر حالات کے سامان پیدا فرمائے۔پس ان شہداء کے ورثاء کو بھی دعاؤں میں یا درکھیں اور اب احباب جماعت اپنے لئے بھی دعائیں کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں بھی دشمن کے ہر شر سے محفوظ رکھے۔کیونکہ دعاؤں کی آج کل بہت زیادہ ضرورت ہے۔پاکستان میں حالات جو ہیں وہ بد تر ہی ہو رہے ہیں۔کوئی فرق نہیں پڑا اس سے، مخالفت بڑھتی چلی جا رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہر شر سے بچائے اور اُن شریروں کے شر ان پر الٹائے اور ہمیں، ہر احمدی کو ثبات قدم عطا فرمائے۔183