شری کرشن جی اور کلکی اوتار

by Other Authors

Page 22 of 60

شری کرشن جی اور کلکی اوتار — Page 22

66 وَجَمِيعِ انْبِيَائِهِ کہنا چاہئے۔“ ( تفسیر وحیدی ، مطبوعہ مطبع القرآن والسنه واقع امرتسر صفحه ۶۴۳، حاشیہ نمبر ۲) مولوی ظفر علی خان صاحب ایڈیٹر زمیندار لاہور تحریر فرماتے ہیں : " کوئی قوم اور کوئی ملک ایسا نہیں جس کی برائیوں کی اصلاح کے لئے خدائے بزرگ و برتر نے خاص خاص اوقات میں اپنا کوئی برگزیدہ بندہ نبی یا مرسل یا مامور کے طور پر مبعوث نہ کیا ہو۔سری کرشن نبیوں کے اسی عالمگیر سلسلہ سے تعلق رکھتے تھے۔“ (اخبار پرتاب لاہور کا کرشن نمبر ۲۸ /اگست ۱۹۲۹) مولا نا فضل الرحمان صاحب فرماتے ہیں : ہندوؤں کی قوم میں رامچندر اور شری کرشن جی پیغمبر گزرے ہیں اور یہ سب موحد تھے۔“ ایک دوسرے موقعہ پر فرماتے ہیں : قرآن میں پیغمبروں کا حال مذکور ہے۔ان کے سوا ہر ہر ملک اور ہر ہر ولایت میں اللہ کے پیغمبر آچکے ہیں۔اور لوگوں کو تو حید اور اچھی باتوں کی ہدایت کر چکے ہیں۔اس لئے ہم کو لازم ہے کہ اگلے لوگوں میں سے خواہ وہ کسی قوم میں سے گزرے ہوں مثلاً ہندوؤں یا پارسیوں میں یا چینیوں میں یا یونانیوں میں یا رومیوں میں جن کی نسبت یہ ثابت ہو کہ وہ موحد گزرے ہیں کسی کی پیغمبری کا انکار نہ کریں اور یوں کہیں کہ ہم اللہ کے سب پیغمبروں پر ایمان لائے۔مولانا فضل الرحمان صاحب اور مولانا شاہ عبدالعزیز صاحب