شری کرشن جی اور کلکی اوتار

by Other Authors

Page 54 of 60

شری کرشن جی اور کلکی اوتار — Page 54

نہیں ہے بلکہ وہ خدا جو زمین و آسمان کا خدا ہے اُس نے یہ میرے پر ظاہر کیا ہے اور نہ ایک دفعہ بلکہ کئی دفعہ مجھے بتلایا ہے کہ تو ہندوؤں کے لئے کرشن اور مسلمانوں اور عیسائیوں کے لئے مسیح موعود ہے۔“ لیکچر سیالکوٹ، صفحہ ۲۶ ، روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ نمبر ۲۲۸) اسی طرح آگے فرماتے ہیں : وو اب واضح ہو کہ راجہ کرشن جیسا کہ میرے پر ظاہر کیا گیا ہے در حقیقت ایک ایسا کامل انسان تھا جس کی نظیر ہندوؤں کے کسی رشی اور اوتار میں نہیں پائی جاتی اور اپنے وقت کا اوتار یعنی نبی تھا۔جس پر خدا کی طرف سے رُوح القدس اترتا تھا۔وہ خدا کی طرف سے فتح مند اور با اقبال تھا۔جس نے آریہ ورت کی زمین کو پاپ سے صاف کیا۔وہ اپنے زمانہ کا درحقیقت نبی تھا جس کی تعلیم کو پیچھے سے بہت باتوں میں بگاڑ دیا گیا۔وہ خدا کی محبت سے پر تھا اور نیکی سے دوستی اور شر سے دشمنی رکھتا تھا۔خدا کا وعدہ تھا کہ آخری زمانہ میں اس کا بروز یعنی اوتار پیدا کرے۔سو یہ وعدہ میرے ظہور سے پورا ہوا۔مجھے منجملہ اور الہاموں کے اپنی نسبت ایک یہ بھی الہام ہوا تھا کہ ” ہے کرشن روڈ ر گوپال تیری مہما گیتا میں لکھی گئی ہے سو میں کرشن سے محبت کرتا ہوں کیوں کہ میں اس کا مظہر ہوں۔(لیکچر سیالکوٹ صفحہ ۲۷ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحہ ۲۲۹) قارئین کرام ! او پر لکھا دعولی ہندوستان کی سرزمین میں پیدا ہونے والے مہرشی اور اوتار حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کا ہے۔آپ پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں ۵۴