شری کرشن جی اور کلکی اوتار — Page 53
گوئیوں کے مطابق کوئی بھی نہ آیا تو اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ یہ سب اوتار جنہوں نے کلکی اوتار کے بارے میں پیشگوئیاں کی تھیں نعوذ باللہ سب جھوٹے ہیں۔جب کہ یہ ممکن نہیں ہوسکتا۔اوتار خدا سے علم پا کر بات کرتا ہے۔اگر ہم نبی کوجھوٹا کہیں تو یہ بات خدا پر بھی جاتی ہے جب : کہ خدا کی طرف ایسی بات کے منسوب کرنے کا خیال تک بھی دل میں پیدا نہیں ہوسکتا۔یہ تو ممکن ہے کہ خدا کی طرف سے آنے والا اپنے وقت پر آیا ہو لیکن لوگوں نے اسے پہچانا نہ ہو اور وہ اندازے جولوگوں نے بیان کئے ہوں وہ آگے پیچھے ہو گئے ہوں۔معزز قارئین ! یہی سچ اور حقیقت ہے۔خدا کی طرف سے کلکی اوتار اپنے وقت پر آیا بہت سے لوگوں نے ہر قوم سے اسے قبول کیا اور بہت سے لوگ ہیں جو اس کے انکاری ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔آنے والے کلکی اوتار نے تمام مذاہب میں آنے والے اوتاروں کے روپ میں اپنے آپ کو پیش کیا۔آپ فرماتے ہیں کہ " میرا اس زمانہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے آنا محض مسلمانوں کی اصلاح کے لئے ہی نہیں بلکہ مسلمانوں اور ہندوؤں اور عیسائیوں تینوں قوموں کی اصلاح منظور ہے اور جیسا کہ خدا نے مجھے مسلمانوں اور عیسائیوں کے لئے مسیح موعود کر کے بھیجا ہے ایسا ہی میں ہندوؤں کے لئے بطور اوتار کے ہوں اور میں ( عرصہ بیس برس سے یا کچھ زیادہ برسوں سے ) اس بات کو شہرت دے رہا ہوں کہ میں ان گناہوں کے دُور کرنے کے لئے جن سے زمین پر ہوگئی ہے جیسا کہ مسیح ابن مریم کے رنگ میں ہوں ایسا ہی راجہ کرشن کے رنگ میں بھی ہوں جو ہندو مذہب کے تمام اوتاروں میں سے ایک بڑا اوتار تھا۔یا یوں کہنا چاہئیے کہ روحانی حقیقت کے رُو سے میں وہی ہوں۔یہ میرے خیال اور قیاس سے ۵۳