شری کرشن جی اور کلکی اوتار

by Other Authors

Page 50 of 60

شری کرشن جی اور کلکی اوتار — Page 50

کلکی اوتار کا نام احمد ہو گا ہندو مذہب میں کلکی پر ان کو بہت بڑی اہمیت حاصل ہے۔اس میں آئندہ زمانہ کے متعلق بہت سی پیشگوئیاں پائی جاتی ہیں۔آخری زمانہ میں برائیوں نے پھیل جانا تھا جیسا کہ آپ اس تعلق سے پیچھے پڑھ چکے ہیں۔ایسے وقت میں شری کرشن کے بروز کا نام بھی اس میں آتا ہے جو ان پھیلی ہوئی برائیوں کو دور کرے گا اور دنیا کا سدھارک ہوگا جیسا کہ لکھا ہے : ترجمه :: کلکی بھگوان اون میں اور باغیچوں کو دیکھ کر جو شہر کے قریب تھے ، دل میں بہت خوش ہوئے۔احمد نے عزت اور محبت سے کہا۔اے طوطے ! اس جگہ ہم اشنان کریں گے۔“ ( کلکی پر ان اردو تر جمہ باب ۲، ادھیائے اشلوک ۴۷ تا ۴۹،صفحہ ۴۸) ( مترجم پنڈت ایسر پرساد شرما، المشتہر پنڈت ایشری پرساد مینجر اخبار بھارت باسی مطبع صادق المطابع ، صدر میرٹھ ۱۸۹۷) کلکی پر ان کے اس حوالہ کی مانند ویدوں میں بھی احمد نام کے رشی کا ذکر ملتا ہے اور ہندو دھرم کا دارو مدار ویدوں پر مانا جاتا ہے۔احمد کے تعلق سے رگوید سام وید اور انتھر وید میں آتا ہے کہ وہ اپنے سے پہلے گزرے ایک مہرشی کا نائب اور روحانی فرزند ہوگا۔چنانچہ لکھا ہے : अहमिद्धि पितुष्परि मेधामृतस्य जग्रभ । अहं सूर्यइवाजनी || اتھر وید کا نڈ ۲۰ سوکت ۱۱۵ منترا) (الفاظ کا ترجمہ ) (احمد ہے ) احمد نے (اہم) میں ( پتو ) رب سے (سوریہ ) سورج (میدھام) پر حکمت (او) کی طرح رقیہ شریعت (اجنی ) روشن ہورہا ہوں ( پری جگرہ ) حاصل