شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 31 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 31

ہو جاتی ہے )۔اگر ہم ایک بھو کے کتنے کے آگے نرم نرم روٹیاں رکھ دیں اور پھر ہم امید رکھیں کہ اس کتے کے دل میں خیال تک ان روٹیوں کا نہ آوے تو ہم اپنے اس خیال میں غلطی پر ہیں۔سو خدائے تعالیٰ نے چاہا کہ نفسانی قومی کو پوشیدہ کا رروائیوں کا موقع بھی نہ ملے اور ایسی کوئی بھی تقریب پیش نہ آئے جس سے بدخطرات جنبش کر سکیں۔“ • اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد ۱ صفحه ۳۴۳-۳۴۴) فسق و فجور سے اجتناب کرو پھر اسی شرط دوم میں چوتھی برائی فسق و فجور سے اجتناب کے بارہ میں ہے۔اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے: ﴿ وَاعْلَمُوا أَنَّ فِيْكُمْ رَسُوْلَ اللهِ لَوْ يُطِيعُكُمْ فِي كَثِيرٍ مِّنَ الْأَمْرِ لَعَنِتُّمْ وَلَكِنَّ اللَّهَ حَبَّبَ إِلَيْكُمُ الْإِيْمَانَ وَزَيَّنَهُ فِي قُلُوْبِكُمْ وَكَرَّهَ إِلَيْكُمُ الْكُفْرَ وَالْفُسُوْقَ وَالْعِصْيَانَ أُوْلَئِكَ هُمُ الرَّاشِدُونَ﴾ (الحجرات:۸)۔اور جان لو کہ تم میں اللہ کا رسول موجود ہے۔اگر وہ تمہاری اکثر باتیں مان لے تو تم ضرور تکلیف میں مبتلا ہو جاؤ۔لیکن اللہ نے تمہارے لئے ایمان کو محبوب بنا دیا ہے اور اسے تمہارے دلوں میں سجا دیا ہے اور تمہارے لئے کفر اور بداعمالی اور نافرمانی سے سخت کراہت پیدا کر دی ہے۔یہی وہ لوگ ہیں جو ہدایت یافتہ ہیں۔ایک حدیث ہے کہ اسود ، ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جب تم میں سے کسی نے روزہ 31