شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 39
فساد سے بچو پھر فساد کے بارہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ﴿وَابْتَغِ فِيْمَا الكَ اللهُ الدَّارَ الْآخِرَةَ وَلَا تَنْسَ نَصِيْبَكَ مِنَ الدُّنْيَا وَأَحْسِنْ كَمَا أَحْسَنَ اللَّهُ إِلَيْكَ وَلَا تَبْغِ الْفَسَادَ فِي الْأَرْضِ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُفْسِدِينَ (القصص: ۷۸)۔اور جو کچھ اللہ نے تجھے عطا کیا ہے اس کے ذریعہ دار آخرت کمانے کی خواہش کر اور دنیا میں سے بھی اپنا معین حصہ نظر انداز نہ کر اور احسان کا سلوک کر جیسا کہ اللہ نے تجھ سے احسان کا سلوک کیا اور زمین میں فساد پھیلانا پسند نہ کر۔یقیناً اللہ فسادیوں کو پسند نہیں کرتا۔حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جنگ دو طرح کی ہے۔ایک وہ جو اللہ تعالیٰ کی رضا جوئی کے لئے امام کی اطاعت کی جاتی ہے۔ایسا شخص اپنا اچھا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے اور اپنے شریک سفر کے لئے سہولت پیدا کرتا ہے اور فساد سے اجتناب کرتا ہے۔پس ایسے شخص کا سونا جاگنا تمام کا تمام مستوجب اجر ہے۔اور ایک وہ شخص ہوتا ہے جو فخر کے لئے اور دکھاوے کے لئے اور اپنی بہادری کے قصے سنانے کیلئے لڑتا ہے۔ایسا شخص امام کی نافرمانی کرتا ہے اور زمین میں فساد پھیلاتا ہے۔پس ایسا شخص اوپر والے شخص کا ہم پلہ ہو کر نہیں لوٹتا۔(سنن ابی داؤد - كتاب الجهاد ـ باب فيمن يغزو ويلتمس) حضرت اسماء بنت یزید روایت کرتی ہیں کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ کیا میں تم میں سے بہترین لوگوں کے بارہ میں تم کو نہ بتاؤں؟ صحابہ نے عرض کیا: کیوں نہیں 39