شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 34 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 34

کے لئے جنہوں نے ظلم کیا ہلاکت ہو دردناک دن کے عذاب کی صورت میں۔حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت کے دن تاریکیاں بن کر سامنے آئے گا۔حرص، بخل اور کینہ سے بچو کیونکہ حرص ، بخل اور کینہ نے پہلوں کو ہلاک کیا ، اس نے ان کو خونریزی پر آمادہ کیا اور ان سے قابل احترام چیزوں کی بے حرمتی کرائی۔(مسند احمد جلد نمبر ۳ صفحه ۳۲۳) اسی طرح دوسرے کا حق دبانا بھی ظلم ہے۔حضرت عبد اللہ بن مسعود روایت کرتے ہیں کہ میں نے عرض کی یا رسول اللہ کون سا ظلم سب سے بڑا ہے۔تو آنحضور ﷺ نے فرمایا: سب سے بڑا اعلم یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے بھائی کے حق میں سے ایک ہاتھ زمین دبا لے۔اس زمین کا ایک کنکر بھی جو اس نے ازارہ ظلم لیا ہوگا تو اس کے نیچے کی زمین کے جملہ طبقات کا طوق بن کر قیامت کے روز اس کے گلے میں ڈال دیا جائے گا۔اور زمین کی گہرائی سوائے اس ہستی کے کوئی نہیں جانتا جس نے اسے پیدا کیا ہے۔بعض لوگ جو اپنے بہنوں بھائیوں یا ہمسایوں کے حقوق ادا نہیں کرتے یا لڑائیوں میں جائیدادوں پر نا جائز قبضہ کر لیتے ہیں ، زمینیں دبا لیتے ہیں ان کو اس پر غور کرنا چاہئے۔احمدی ہونے کے بعد جبکہ اس شرط کے ساتھ ہم نے بیعت کی ہے کہ کسی کا حق نہیں دبا ئیں گے ظلم نہیں کریں گے ، بہت زیادہ خوف کا مقام ہے۔ایک حدیث ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت 34