شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 181 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 181

(حفظ مراتب کے لحاظ سے اللہ تعالیٰ آئندہ بھی دلوں پر اتر تا رہے گا۔لیکن اب آنحضرت ﷺ کی محبت کا دعوئی ، آپ کی کامل اطاعت کا دعوی تبھی سچ ثابت ہوگا جب آپ کے روحانی فرزند کے ساتھ محبت اور اطاعت کا رشتہ قائم ہوگا۔اسی لئے تو آپ فرما رہے ہیں کہ سب رشتوں سے بڑھ کر میرے سے محبت و اطاعت کا رشتہ قائم کرو تو تم اب اسی ذریعہ سے آنحضرت ﷺ کی اتباع کرو گے اور پھر اللہ تعالیٰ کی محبت حاصل کرو گے۔آپ یہ بات یونہی نہیں فرما ر ہے بلکہ رسول خدا ﷺ خود ہمیں یہ بات فرما چکے ہیں جیسے کہ فرمایا کہ اگر مسیح اور مہدی کا زمانہ دیکھو تو اگر گھٹنوں کے بل تمہیں جانا پڑے تو جا کر میرا سلام کہنا۔اتنی تاکید سے ، اتنی تکلیف میں ڈال کر یہ پیغام پہنچانے میں کیا بھید ہے، کیا راز ہے۔یہی کہ وہ میرا پیارا ہے اور میں اس کا پیارا ہوں۔اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ پیاروں تک پہنچ پیاروں کے ذریعہ ہی ہوتی ہے۔اس لئے اگر تم میری اتباع کرنے والے بننا چاہتے ہو تو مسیح موعود کی اتباع کرو، اس کو امام تسلیم کرو، اس کی جماعت میں شامل ہو۔اسی لئے حدیث میں آتا ہے۔روایت ہے کہ ” خبردار رہو کہ عیسی بن مریم ( مسیح موعود ) اور میرے درمیان کوئی نبی یا رسول نہیں ہوگا۔خوب سن لو کہ وہ میرے بعد امت میں میرا خلیفہ ہوگا۔وہ ضرور دجال کو قتل کرے گا۔صلیب کو پاش پاش کرے گا یعنی صلیبی عقیدے کو پاش پاش کر دے گا اور جزیہ ختم کر دے گا۔(اس زمانہ میں جو آپ ہی کا زمانہ ہے اس کا رواج اٹھ جائے گا کیونکہ اس وقت مذہبی جنگیں نہیں ہوں گی۔جزیہ کا رواج اُٹھ جائے گا۔) یا درکھو جسے بھی ان سے ملاقات کا شرف حاصل ہو وہ انہیں میر اسلام ضرور پہنچائے“۔دو (طبراني الاوسط والصغير) 181