شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 154
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمام مخلوقات اللہ کی عیال ہے۔پس اللہ تعالیٰ کو اپنے مخلوقات میں سے وہ شخص بہت پسند ہے جو اس کے عیال (مخلوق) کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے اور ان کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے۔(مشكوة باب الشفقة والرحمة على الخلق) صلى الله پھر ایک روایت آتی ہے حضرت علی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ علیہ نے فرمایا: ” ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں۔نمبر ا : جب وہ اسے ملے تو اسے السلام علیکم کہے۔نمبر ۲: جب وہ چھینک مارے تو يَرْحَمُكَ الله کہے۔نمبر ۳۔جب وہ بیمار ہو تو اس کی عیادت کرے“۔بعض لوگوں کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ بڑی اچھی عادت ہوتی ہے کہ خود جا کر خیال رکھتے ہوئے ہسپتالوں میں جاتے ہیں اور مریضوں کی عیادت کرتے ہیں خواہ واقف ہوں یا نہ واقف ہوں۔ان کے لئے پھل لے جاتے ہیں، پھول لے جاتے ہیں۔تو یہ خدمت خلق کا طریقہ بڑا اچھا ہے۔نمبر ۴: جب وہ اس کو بلائے تو اس کی بات کا جواب دے۔نمبر ۵:۔جب وہ وفات پا جائے تو اس کے جنازہ پر آئے۔اور نمبر ۶: اور اس کے لئے وہ پسند کرے جو وہ اپنے لئے پسند کرتا ہے۔اور اس کی غیر حاضری میں بھی وہ اس کی خیر خواہی کرے۔(سنن دارمی کتاب الاستيذان باب فى حق المسلم على المسلم) پھر روایت ہے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: 154)