شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 3 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 3

میری اپنی ذات نہیں رہی۔اب ہمیں بہر حال اللہ تعالیٰ کے احکامات کی پابندی کرنی ہو گی ، ان کا تابع ہونا ہوگا اور ہمارا ہر فعل خدا تعالیٰ کی رضا کے لئے ہوگا تو یہی خلاصہ ہے دس شرائط بیعت کا۔ملتے ہیں۔اب میں مختلف احادیث پیش کرتا ہوں جن میں بیعت کے متعلق مختلف الفاظ عائذ اللہ بن عبد اللہ روایت کرتے ہیں کہ عبادہ بن صامت ان صحابہ میں سے تھے جنہوں نے غزوہ بدر میں شمولیت اختیار کی اور جنہوں نے بیعت عقبہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔عبادہ بن صامت نے انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات اس وقت فرمائی جب آپ کے گرد صحابہ کی ایک جماعت موجود تھی کہ آؤ میری اس شرط پر بیعت کرو الَّا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا کہ تم اللہ کا کسی چیز کو بھی شریک نہ قرار دو گے اور نہ تم چوری کرو گے اور نہ ہی تم زنا کرو گے اور نہ تم اپنی اولاد کو قتل کرو گے اور نہ تم بہتان طرازی کرو گے اور نہ ہی تم کسی معروف بات میں میری نافرمانی کرو گے۔پس تم میں سے جس نے اس عہد بیعت کو پورا کر دکھایا تو اس کو اجر دینا اللہ تعالیٰ کے ذمہ ہے۔اور جس نے اس عہد میں کچھ بھی کمی کی اور اس کی اسے دنیا میں سزا مل گئی تو یہ سزا اس کے لئے کفارہ بن جائے گی۔اور جس نے اس عہد بیعت میں کچھ کمی کی پھر اللہ تعالیٰ نے اس کی پردہ پوشی فرمائی تو اس کا معاملہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔اگر چاہے تو اسے سزا دے اور اگر وہ پسند فرمائے گا تو اس سے درگز رفرمائے گا۔( صحیح بخاری۔کتاب مناقب الانصار باب وفود الانصار الى النبي بمكة ربيعة العقبة) 3