شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 1 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 1

بعض دوستوں کے خطوط آئے ہیں کہ ہم نے تجدید بیعت تو کرلی ہے اور ہم نے شرائط بیعت پر پابندی کرنے کا اقرار اور عہد بھی کیا ہے۔لیکن ہمیں پوری طرح ادراک نہیں اور نہ ہمیں پتہ ہے کہ وہ بیعت کی دس شرائط کیا ہیں جن کو ہم نے مانا ہے۔مجھے خیال آیا اور میں نے محسوس کیا کہ بہتر ہے کہ آج جلسہ کے موقع پر ہی اس عنوان پر کچھ کہوں۔چونکہ کافی لمبا مضمون ہے تمام شرائط کا احاطہ کرنا تو یہاں مشکل ہے لیکن چند ایک کے بارہ میں کچھ تفصیل بتاؤں گا اور پھر آئندہ انشاء اللہ یہ مضمون خطبے میں یا کسی اور موقع پر پیش کروں گا۔بیعت کیا ہے سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ بیعت ہے کیا۔اس کی وضاحت میں احادیث اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے اقتباسات سے کرتا ہوں۔حضور علیہ السلام فرماتے ہیں: ” یہ بیعت جو ہے اس کے معنے اصل میں اپنے تئیں بیچ دینا ہے۔اس کی برکات اور تاثیرات اسی شرط سے وابستہ ہیں جیسے ایک تخم زمین میں بویا جاتا ہے تو اس کی ابتدائی حالت یہی ہوتی ہے کہ گویا وہ کسان کے ہاتھ سے بویا گیا اور اس کا کچھ پتہ نہیں کہ اب وہ کیا ہوگا۔لیکن اگر وہ تخم عمدہ ہوتا ہے اور اس میں نشو ونما کی قوت موجود ہوتی ہے تو خدا کے فضل سے اور اس کسان کی سعی سے وہ اوپر 1