شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 76 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 76

دشمنیاں مت رکھو اور تم میں سے کوئی ایک دوسرے کے سودے پر سودا نہ کرے اے اللہ کے بندو آپس میں بھائی بھائی بن جاؤ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے وہ اپنے بھائی پر ظلم نہیں کرتا اُسے ذلیل نہیں کرتا اور اُسے حقیر نہیں جانتا پھر آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سینہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تین مرتبہ فرمایا: التَّقْواى ههنا یعنی تقویٰ یہاں ہے۔کسی آدمی کے شر کیلئے اتنا کافی ہے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر جانے ہرمہ (صحيح مسلم كتاب البر والصلة باب تحريم ظلم المسلم وخذله۔۔۔۔۔الخ) م مسلمان پر دوسرے مسلمان کا خون ، مال اور عزت حرام ہے۔کسی کو تکلیف نہ پہنچاؤ وو چوتھی شرط میں یہ بیان ہے کہ نہ ہاتھ سے نہ زبان سے نہ کسی بھی طرح سے کسی کو تکلیف نہیں دینی۔اس شرط کو مزید کھولتا ہوں۔یہ جو حدیث میں نے پڑھی ہے اس میں سے اس کو سامنے رکھیں فرمایا ” حسد نہ کرو“ اب حسد ایک ایسی چیز ہے جو آخر کار بڑھتے بڑھتے دشمنی تک چلی جاتی ہے اس حسد کی وجہ سے ہر وقت دل میں جس سے حسد ہو اس کو نقصان پہنچانے کا خیال رہتا ہے۔پھر حسد ایک ایسی چیز ہے ، ایک ایسی بیماری ہے جس سے دوسرے کو تو جو نقصان پہنچتا ہے وہ تو ہے ہی ، حسد کرنے والا خود بھی اس آگ میں جلتا رہتا ہے اور چھوٹی چھوٹی باتیں ہیں جوحسد پیدا کر رہی ہوتی ہیں کہ فلاں کا کاروبار کیوں اچھا ہے۔فلاں کے پاس پیسہ میرے سے زیادہ ہے۔فلاں کا گھر میرے سے اچھا ہے۔فلاں کے بچے زیادہ لائق ہیں۔عورتوں کا یہ حال ہوتا ہے کہ فلاں کے پاس زیور اچھا ہے تو حسد شروع ہو گیا پھر اور 76