شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 56
سے بھی بڑھ کر ہے جو بیدار کر رہا ہے“۔وو (ملفوظات جلد دوم صفحه ۱۸۲ جدید ایڈیشن) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: راتوں کو اٹھو اور دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ تم کو اپنی راہ دکھلائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے بھی تدریجا تربیت پائی۔وہ پہلے کیا تھے۔ایک کسان کی تخم ریزی کی طرح تھے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آبپاشی کی۔آپ نے ان کے لئے دعائیں کیں۔بیج صحیح تھا اور زمین عمدہ تو اس آپ پانی سے پھل عمد و نکلا۔جس طرح حضور علیہ السلام چلتے اسی طرح وہ چلتے۔وہ دن کا یارات کا انتظار نہ کرتے تھے۔تم لوگ سچے دل سے تو بہ کرو۔تہجد میں اٹھو ، دعا کرو ، دل کو درست کرو، کمزوریوں کو چھوڑ دو اور خدا تعالیٰ کی رضا کے مطابق اپنے قول و فعل کو بناؤ“۔صلى الله (ملفوظات جلد اول صفحه ۲۸۔جدید ایڈیشن) آنحضرت ﷺ پر درود بھیجنے میں مداومت اختیار کریں اسی تیسری شرط بیعت میں یہ ہے کہ آنحضرت ﷺ پر درود بھیجنے کی کوشش کرتا رہے گا، درود بھیجے گا ، اس میں با قاعدگی اختیار کرے گا۔اس بارہ میں قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ﴿إِنَّ اللَّهَ وَمَلَئِكَتَهُ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ يَأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِمُوْا تَسْلِيمًا﴾ (الاحزاب آیت ۵۷) یقینا اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر رحمت بھیجتے ہیں۔اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! تم بھی اس پر درود اور خوب خوب سلام بھیجو۔56