شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 184 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 184

لینے سے بھی انکاری ہو چکے ہو۔اصل میں بات یہی ہے کہ ان کی دنیا کی ایک آنکھ ہی ہے۔اور اس سے آگے یہ لوگ بڑھ بھی نہیں سکتے۔ان کا یہ کام ہے ، ان کو کرنے دیں، پاکستانی احمدیوں کو زیادہ پریشان نہیں ہونا چاہئے۔ان کے گند اور لغویات سن کر صبر دکھاتے ہوئے ، حوصلہ دکھاتے ہوئے ، منہ پھیر کر گزر جایا کریں۔ان کے گند کے مقابلے میں ہم تسلیم کرتے ہیں کہ واقعی ہم اپنی ہار مانتے ہیں۔ہم ان کے گند کا مقابلہ کر ہی نہیں سکتے۔لیکن ایک بات واضح کر دوں کہ جب بندہ نہیں بولتا تو خدا بولتا ہے اور جب خدا بولتا ہے تو مخالفین کے ٹکڑے ہوا میں بکھرتے ہوئے ہم نے دیکھے ہیں اور آئندہ بھی دیکھیں گے انشاء اللہ۔پس احمدی مسیح موعود سے سچا تعلق قائم رکھیں اور دعاؤں پر زور دیں ، ہر وقت دعاؤں میں لگے رہیں۔ان احادیث سے یہ بات بھی ثابت ہوگئی کہ آنے والا مسیح امام بھی ہوگا، حکم بھی ہوگا، عدل وانصاف کا شہزادہ ہوگا تو اس سے تعلق ضرور جوڑنا اور اس حکم اور امام کی حیثیت سے اطاعت بھی تم پر ضروری ہے اس لئے تمہاری بہتری کے لئے تمہاری تربیت کے لئے یہ باتیں جو بتائی ہیں ان پر عمل کرو تا کہ آنحضرت ﷺ کے پیاروں میں بھی شامل ہو جاؤ اور خدا تعالیٰ کے قرب پانے والوں میں بھی شامل ہو جاؤ۔اطاعت ہر حال میں ضروری ہے اطاعت کے موضوع پر میں چند احادیث پیش کرتا ہوں جن سے اطاعت کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔حضرت ابو ہریرہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا : تنگدستی 184)