شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 23 of 203

شرائط بیعت اور احمدی کی ذمہ داریاں — Page 23

وہ فرمایا: سچ بولنا۔اور جب کوئی بندہ سچ بولتا ہے تو وہ فرمانبردار بن جاتا ہے۔اور جب فرمانبردار بن جاتا ہے تو حقیقی مومن بن جاتا ہے۔اور جب کوئی حقیقی مومن ہو جاتا ہے تو انجام کار وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔اس شخص نے دوبارہ دریافت کیا کہ یا رسول اللہ دوزخ میں لے جانے والا عمل کون سا ہے۔آنحضرت ﷺ نے فرمایا : جھوٹ۔ایک شخص جھوٹ بولتا ہے تو نافرمانی کرتا ہے اور جب کوئی نافرمانی کرتا ہے تو کفر کرتا ہے اور جب کوئی کفر پر قائم ہو جاتا ہے تو انجام کار وہ دوزخ میں داخل ہو جاتا ہے۔دو (مسند احمد بن حنبل جلد ۲ صفحه ۱۷۶ مطبوعه بيروت) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: قرآن شریف نے جھوٹ کو بھی ایک نجاست اور رجس قرار دیا ہے۔جیسا کہ فرمایا ہے۔فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوْا قَوْلَ النُّوْرِ﴾ (ا) دیکھو یہاں جھوٹ کو بت کے مقابل رکھا ہے اور حقیقت میں جھوٹ بھی ایک بہت ہی ہے۔ورنہ کیوں سچائی کو چھوڑ کر دوسری طرف جاتا ہے۔جیسے بت کے نیچے کوئی حقیقت نہیں ہوتی اسی طرح جھوٹ کے نیچے بجر ملمع سازی کے اور کچھ بھی نہیں ہوتا۔جھوٹ بولنے والوں کا اعتبار یہانتک کم ہو جاتا ہے کہ اگر وہ سچ کہیں تب بھی یہی خیال ہوتا ہے کہ اس میں بھی کچھ جھوٹ کی ملاوٹ نہ ہو۔اگر جھوٹ بولنے والے چاہیں کہ ہمارا جھوٹ کم ہو جائے تو جلدی سے دور نہیں ہوتا۔مدت تک ریاضت کریں تب جا کر یچ بولنے کی عادت ان کو ہوگی۔“ (ملفوظات جلد سوم صفحه ۳۵۰ ) (۱) الحج آیت ۳۱۔23